
بنوں میں خواجہ سراؤں نے ساتھی پر تشدد کے واقعہ پر آر پی او آفس کے باہر احتجاج کیا اور سڑک بلاک کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بنوں میں خواجہ سراء کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے واقعہ پر خواجہ سراؤں نے احتجاج شروع کردیا ہے، مظاہرین نے آرپی او آفس کے باہر سڑک بند کردی جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، خواجہ سراؤں نے بنوں پریس کلب پہنچ کر پریس کانفرنس بھی کی۔
اس موقع پر تشدد کا نشانہ بننے والے خواجہ سرا نیشہ نے کہا کہ وہ ایک پروگرام سے واپس آرہی تھی کہ ممش خیل میں دو ملزمان نے مجھے پکڑ کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا، میرے بال منڈوادیئے اور موبائل فون سمیت دیگر سامان چھین لیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب تک ملزمان کو سزا نہیں ملے گی ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، میری زندگی برباد کردی گئی ہے، میں اپنے دوستوں اور عزیزوں کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہی، خواجہ سراؤں کے ساتھ ہونے والے ظلم و ناانصافی کو بند ہونا چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1805566054086693277
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7bannukhahwkjajsk.png