
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، اب تک کے نتائج کے مطابق حکمران جماعت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کا پلڑا بھاری ہے۔
انتخابی نتائج اس وقت دلچسپ موڑپر پہنچ گئے ہیں ایسے میں بنوں کی ایک یونین کونسل سے خانہ بدوش خاتون نے میدان مار کر سب کو حیران کردیا ہے۔
ایسی ہی کچھ دلچسپ صورتحال خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر مہمند میں دیکھنے میں آئی جہاں ساس اور بہو میدان میں اتر آئیں۔
نتائج کے مطابق ساس دنیا بی بی کی بہو رابعہ بی بی کو تو جماعت اسلامی کے امیدوار نے شکست دیدی تاہم دنیا بی بی نے اپنے حلقہ میں جم کر لڑائی کی مگر ان کے اور مخالف امیدوار کے ووٹوں کی تعداد برابر ہوگئی جس کے بعد ان دونوں میں ہار اور جیت کا فیصلہ بذریعہ ٹاس ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات منعقد ہوئے جس کے نتائج کا سلسلہ تاحال جاری ہے، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق اب تک51 حلقوں کے نتائج سامنے آگئے ہیں جن میں جمیعت علمائے اسلام ف سب سے زیادہ 17 تحصیلوں سے کامیاب ہونے والی پارٹی بن گئی ہے۔
حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف 14 تحصیلوں سے کامیاب ہوئی جبکہ 6 آزاد اور عوامی نیشنل پارٹی کے بھی 7 امیدوار فتح یاب ہوچکے ہیں۔