
بل گیٹس کو وزیراعظم عمران خان کے سامنے والی کرسی پر براجمان کرنے پر احسن اقبال برس پڑے۔۔ شہبازگل اور دیگر سوشل میڈیا صارفین کا طنز
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بل گیٹس کوئی ماتحت اہلکار یا سیکرٹری نہیں ہیں۔ عمران خان میں بہت زیادہ انا ہے ۔احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ان جیسے مہمانوں کے ساتھ احترام سے پیش آنا چاہیے۔
احسن اقبال نے پاکستان اور مائیکروسافٹ کمپنی کی آمدن کا موازنہ کرتے ہوئے لکھا کہ مائیکروسافٹ کے اثاثوں کی مالیت 460 ارب ڈالر ہے جبکہ پاکستان کی جی ڈی پی 280 ارب ڈالر ہے۔
https://twitter.com/x/status/1494535642696540172
انہوں نے مزید کہا کہ مائیکروسافٹ کی سالانہ آمدن 160 ارب ڈالر ہے جبکہ پاکستان کی سالانہ ایکسپورٹس 25 ارب ڈالر ہیں۔
اس پر شہبازگل نے طنز کیا کہ آپ پچھلے جنم میں ساس تو نہیں تھیں کہیں ؟
https://twitter.com/betterpakistan
https://twitter.com/x/status/1494557813561073664
مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ یہ شخص پاکستان کا سابق وزیرپلاننگ رہا ہے اور اسکی حالت دیکھیں کہ ایک ملک کی جی ڈی پی کو کسی کمپنی کی آمدن سے موازنہ کررہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1494554145910571008
اظہرمشوانی نے طنز کیا کہ اس عمر میں ٹنشن نہ لیں، بی پی شُوٹ کرجاتاہے۔
https://twitter.com/x/status/1494536618052575234
عدیل حبیب نے سوال اٹھایا کہ کیا کہ بل گیٹس کی اسلئے عزت کریں کہ اسکے پاس زیادہ پیسہ ہے؟

عابد شیر علی نے بھی وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ بل گیٹس جیسے نامور اور معتبر مہمان کو بھی میز کی دوسری طرف ماتحتوں کی طرح بٹھانا بے حد غیر مہذب طریقہ تھا۔ اس شخص کو شرافت چھو کر بھی نہیں گزری۔ نہ آداب مجلس کا پتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1494524236463026181
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کی بل گیٹس سے ملاقات کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور انہوں نے کہا کہ 'کسی غیرملکی مہمان' کو اس طرح سے بٹھانا بد تہذیبی اور تکبر ہے۔
https://twitter.com/x/status/1494281635902423042
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/azh111.jpg