
مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا بھر میں پولیو کے خلاف مہم چلانے اور ویکسین کیلئے فنڈز دینے والے بل گیٹس پاکستانی پولیو ورکر شمائلہ رحمانی کی شخصیت سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔ انہوں نے اس پاکستانی خاتون کے بلند حوصلے اور عزم کی تعریف کی۔
بل گیٹس نے شمائلہ کی پولیو کے خلاف خدمات کے اعتراف میں ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بتاتی ہیں کہ کس طرح وہ علاقے میں جگہ جگہ جا کر لاکھوں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین دیتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سینئر پولیو ورکر ہیں اور لوگوں کو کورونا سے بچاؤ کیلئے بھی احتیاطی تدابیر اور ویکسین کیلئے قائل کرتی ہیں۔
بِل گیٹس نے شمائلہ رحمانی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ شمائلہ رحمانی پاکستان میں پولیو ورکر ہیں جو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہیں کہ ان کی کمیونٹی کا ہر بچہ اس بیماری سے محفوظ رہے۔

انہوں نے شمائلہ سے متعلق یہ بھی کہا کہ وہ ایسے خاندانوں سے بھی ملتیں جن کی اکثریت چاہتی ہے کہ ان کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں لیکن کچھ والدین ایسے بھی ہیں جو خوف یا معلومات کی کمی کی وجہ سے اپنے بچوں کو پولیو ویکسین دینے سے انکار کرتے ہیں لیکن شمائلہ ہمت نہیں ہارتیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4bilrehmani.jpg