
بلوچستان کے علاقے دکی میں 20 کے قریب مسلح افراد نے چار کسانوں کو اغوا کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بلوچستان کے ضلع دکی میں جھالار کے قریب پیش آیا، لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ 18 سے 20 مسلح افراد نے چار کسانوں کو اغوا کیا اور پہاڑ کی جانب لے گئے، اغوا کیے گئے کسان قبائلی رہنما سردار اکبر خان ناصر کی زمینوں پر کام کرتے تھے، مغویوں کی شناخت بائیس، امو، نثار اور مولا کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں ایف سی اور لیویز س نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر اغوا کاروں کی تلاش شروع کردی ہے۔
خیال رہے کہ دکی میں مزدوروں کو اغوا کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی متعدد بار مسلح افراد کی جانب سے مختلف کوئلے کی کنوں سے مزدوروں کو مزدوروں کو اغوا کیا گیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13ballskksisanaghwa.png