بلوچستان میں دہشتگردانہ حملے،خواجہ آصف کے بیان پرسوشل میڈیا پر سخت ردعمل

3kahahasiunderfirw.png

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملوں سے متعلق ایک بیان پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے گزشتہ روز ایک بیان میں لاپتہ افراد کیلئے آواز اٹھانےوالوں کو طنز کرتے ہوئے کہا کہ آج بلوچستان میں جو ناحق خون بہا ہے اس پر بھی بولنا چاہیے، اس پر بھی احتجاج ہونا چاہیے، اور بلوچستان میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیا جانا چاہیے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کے اس بیان پر اینکر پرسن ابصیٰ کومل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے وزیر دفاع جن کی مصروفیت اپنے ماتحت ادارے سے اس سیکیورٹی ناکامی کا جواب طلب کرنا ہونی چاہیے تھی مگر وہ لوگوں کو طعنے دے رہے ہیں، خواجہ آصف کو مذمت کا مطالبہ کرنے کے بجائے اپنی نااہلی اور غیر سنجیدگی کا جواب دینا چاہیے۔

https://twitter.com/x/status/1828067704030318646
ایک صارف نے خواجہ آصف کی 2011 میں بلوچستان کے حوالے سے کی گئی گفتگو کا کلپ شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا کہاتھا کہ یہ پنجابی فوج ہے۔

https://twitter.com/x/status/1828145928903295303
ایمان زینب مزاری کا کہنا تھا کہ یہ کیسا نظریہ ہے کہ جو مقدمے لڑنے اور جلوس نکالنے والے پرامن شہریوں کے خلاف ریاست طاقت کا استعمال کرتی ہے، بندوق نا اٹھانےوالوں کو ریاست اٹھالیتی ہے،اور بندوق اٹھانے والوں سے ریاست نہیں لڑتی بلکہ پرامن بلوچوں کو بارہا نشانہ بناتی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1828086698577891783
شہریارالدین نے کہا کہ وفاقی وزیر دفاع کو اپنے ماتحت ادرے سے اس ناکامی پر جواب طلب کرنا چاہیے تھا اور پوچھنا چاہیے تھا کہ اگر پہلے سے حملے کی اطاعات تھیں تو کیوں لوگوں کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا

https://twitter.com/x/status/1828320734260678957
بشارت راجا نے کہا کہ خواجہ آصف بلوچوں کو پرسہ دینے کے بجائے ان کا تمسخر اڑارہے ہیں، خواجہ آصف جانتے ہیں کہ بلوچستان کے مسئلے کا حل کیا مگر وہ اس پر بات نہیں کریں گے۔

https://twitter.com/x/status/1828132041226936485
میر محمد علی خان نے کہا کہ پاکستان کے وزیر دفاع دہشت گردی کو ختم کرنے کے بجائے طنز کررہے ہیں اور دہشت گردوں کے ہمدردوں سے گذارش کررہے ہیں کہ شہداء کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کریں۔

https://twitter.com/x/status/1828102785789026366
مبشر حسین نے کہا کہ کیا لوگوں کی مذمت یا احتجاج کرنے سے سیکیورٹی مسائل حل ہوجائیں گے؟ عوام ریاست کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ بھگت رہی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1828034740772905346
 

Democratics

Senator (1k+ posts)
kamal ki bat ye ha
itna kuch farma ke be
KHAWAJA SAB aaj be defense minister hn
Army chef Salut marta ha
-----
ok koi kuch b na kha kr
aaj be jail main ruswa huraha ha
hahha
---
Mgr youthia nahi manta​
 

Sarkash

Chief Minister (5k+ posts)
kamal ki bat ye ha
itna kuch farma ke be
KHAWAJA SAB aaj be defense minister hn
Army chef Salut marta ha
-----
ok koi kuch b na kha kr
aaj be jail main ruswa huraha ha
hahha
---
Mgr youthia nahi manta​
Ye khwaja wohe nahe hai jis nay Bajwa ko phone kar kay kaha tha kay "MENU BACHA LAO MAI ELECTION HAAR GAYA WANN"
 

Back
Top