
پیپلزپارٹی میں بلوچستان سے دھڑا دھڑ شمولیتیں۔۔ بلوچستان کے کئی سینئر سیاستدان سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات میں پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے مختلف سیاسی رہنماؤں اور بااثر خاندانوں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں ہفتے بھی کئی سیاستدان اور سابق وزراء پیپلزپارٹی کا حصہ بن گئے۔
پیپلزپارٹی کو چھوڑنے والے سابق وفاقی وزیر سردار فتح محمد حسنی، صوبائی وزیر طاہر محمود نے دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
بی ایس او کے سابق چیئرمین محی الدین بلوچ اور جمال رئیسانی سمیت بلوچستان کے متعدد رہنماؤں نے بھی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی
واضح رہے کہ اس سے قبل بلوچستان کے سابق صوبائی وزرا سمیت 7 اہم سیاسی شخصیات نے سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کے بعد پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
شمولیت اختیار کرنیوالوں میں سابق صوبائی وزیر خزانہ اور تعلیم ظہور بلیدی، میر اصغر رند اور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما عبد الرؤف رند شامل تھے ۔
علاوہ ازیں علاوہ ازیں بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر میر سلیم کھوسو، عارف محمد حسنی اور سابق صوبائی وزیر میر فائق جمالی اور سابق ضلعی چیئرمین شکیل دُرانی بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے۔
بلوچستان سے بی اے پی اور دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کی شمولیت پر کئی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں اور تجزیہ کاروں کا دعویٰ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ انہیں پیپلزپارٹی میں شامل کروارہی ہے جبکہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ایم کیوایم کے دھڑوں کو بھی اسٹیبلشمنٹ اکٹھاکررہی ہے تاکہ عمران خان کا زور توڑاجاسکے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shamoo1l11h.jpg