بلوغت کے شرعی پہلونظر انداز،قانون پر صدر کے دستخط غیر آئینی ہیں،لیاقت بلوچ

liaquat-baloch1730286891-0-600x450.webp


لاہور:
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان، لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بلوغت کے شرعی پہلوؤں کو نظر انداز کرنے والے قانون پر صدر کے دستخط غیر آئینی ہیں۔


انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل بھی اس قانون سازی کو مسترد کر چکی ہے۔


بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے اپنے ہی طیارے گرائے جانے کا اعتراف مودی کے زوال کی علامت ہے۔ بی جے پی نے خود ہی مودی کے جھوٹ کو بے نقاب کر دیا ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں بچی کھچی جمہوریت مودی کے جھوٹ کو زیادہ دیر تک چھپا نہیں سکتی تھی۔


پاکستان اور افغانستان کے تعلقات پر بات کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا معمول پر آنا، دونوں ملکوں کے عوام کی مشترکہ خواہش اور اجتماعی آواز ہے۔
 

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
Bas kar day Bhai
Marwa,ay ga keya.
Pakistan mein kuch bhi Shareeat k hisaab say nahi hota.
Yahan takk ki Jamaat e islaami bhi koi kaam sharEE nahi karti.
Zalim ka saath dena keya SharEE hai.
 

Back
Top