
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم عمران خان پر الزام لگاکرخود ہی پھنس گئے،جلسوں کیلئے اسکول بند کروانے کا الزام الٹا پڑگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں معلومات مل رہی ہیں کہ وزیراعظم عمران خان جہاں بھی جلسہ کررہے ہیں وہاں کے اسکول بند کروادیئے جاتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے یہ بیان آج اتوار کے روز ہونے والے جلسے سے متعلق دیا جس روز اسکولوں کی چھٹی ہوتی ہے، اس بیان پرپاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سمیت سوشل میڈیا صارفین بلاول بھٹو زرداری کو یہ یاد دلارہے ہیں کہ اتوار کے روز چھٹی ہوتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1503012230119440385
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے اپنی ٹویٹ میں بلاول کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بلاول نے ایک بار پھر بے وقوفی ماری عمران خان نے سکول بند کر دیئے تاکہ بچے جلسے میں آ سکیں۔ شہباز گل نے کہا کہ بارش والے بھائی اتوار والے دن کونسا سکول؟
https://twitter.com/x/status/1503019883201712129
ٹویٹر صارفین نے بھی بلاول کے اس بیان پر خوب دل کھول کر تبصرے کیے، ضویا خان نے کہا کہ یہ چلے ہیں وزیراعظم بننے جنہیں انفارمیشن مل رہا ہے، کانپیں ٹانگ رہی ہیں اور اب اتوار کو اسکول بند کردیئے گئے، خیر پاکستان کی قسمت اتنی بری نہیں کہ ایسے لوگ وزیراعظم بن سکیں۔
https://twitter.com/x/status/1503019348016996355
https://twitter.com/x/status/1503013430231511042
عتیق نامی صارف نے کہا کہ اتوار کواسکول بند کروادیئے؟ یہ کیسا مذاحیہ انسان ہے۔
https://twitter.com/x/status/1503018414138404867
ایک صارف نے اس بیان کو تازہ ترین ٹویٹر ٹرینڈ بنانے کی کوشش کر ڈالی اور کہا کہ مارکیٹ میں نیا آئٹم آگیا۔
https://twitter.com/x/status/1503016245091835904
https://twitter.com/x/status/1503014622575661062
صارفین نے بلاول کے اس بیان کو کچھ روز پہلے زبان پھسلنے پر " کانپیں ٹانگ رہی" کےجملے سے ملا کر خوب تبصرے کیے۔
https://twitter.com/x/status/1503014060761223176
https://twitter.com/x/status/1503016732323102737
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/22bialwalsundyschool.jpg