بلاول نےتمام فارم 45شیئر کردیئے،کیا نواز شریف و مریم بھی یہ حوصلہ کریں گے؟

11for45tfash.png

بلاول بھٹو زرداری نے تمام فارم 45 شیئر کردیئے، کیا نواز شریف و مریم بھی یہ حوصلہ کریں گے؟ سوشل میڈیا صارفین کا سوال

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ کے حلقہ این اے194کے انتخابی نتائج سے متعلق تمام پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 ٹویٹر پر شیئر کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ میرے ایک مخالف امیدوار نے دعویٰ کیا ہے کہ لاڑکانہ سے میری جیت دھاندلی زدہ ہے، میں نے اس حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 شیئر کردیئے ہیں، پیپلزپارٹی نےجمہوریت کیلئے اپنی قیادت اور ورکرز کے خون کی قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے، جو جھوٹے دعوے کرتے ہیں وہ تمام سچے دعویداروں کے ساتھ ناانصافی کرتے ہیں، میں اپنے خلاف جھوٹے الزامات عائد کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا۔

بلاول بھٹو نے اپنے حلقہ کے تمام فارم 45 شیئر کیے اور فارم 47 کے مطابق نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں نے مخالف امیدوار سے1 لاکھ ووٹوں کی لیڈ لی ہے، شکست کو تسلیم کیے بغیر جھوٹ بولنا شرمناک ہے۔

https://twitter.com/x/status/1760657133161292083
بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے تمام پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 شیئر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ،ایک صارف نےسوال کیا کہ کیا نواز شریف اور مریم نواز بھی یہ حوصلہ پیدا کرسکتی ہیں کہ وہ اپنے حلقے کے تمام فارم 45 شیئر کرسکیں۔

https://twitter.com/x/status/1760660089113886931
عدیل اظہر نے پوچھا کہ کیا آپ کراچی میں پیپلزپارٹی کی جانب سے جیتی گئی تمام نشستوں کے فارم 45 بھی اسی طرح شیئر کرسکتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1760658243590791597
ذیشان خٹک نے کہا کہ ہمت کریں اور پیپلزپارٹی کے تمام قومی و صوبائی اسمبلی کے کامیاب امیدوار اپنے فارم 45 ٹویٹر پر اپلوڈ کریں، کم از کم ملتان کے حلقوں کے تو ضرور دکھائیں، آپ ہمیشہ قانون و آئین کی بالادستی کا جھوٹا دعویٰ کرتے ہیں، آپ نے دھاندلی زدہ ن لیگ کے ساتھ حکومت میں شامل ہوکر بھٹو خاندان کی عزت کو تار تار کردیا۔

https://twitter.com/x/status/1760658726896463964
گوہر حسن نے فرمائش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے لاہور سے جو الیکشن لڑا تھا اس حلقے کے فارم 45 بھی شیئر کردیں۔

https://twitter.com/x/status/1760657966154309683
عابد شفقت نے لکھا کہ ہم بینظیر کے زمانے تک جیالےتھے، اگر آپ لاہور والے حلقےکے فارم 45 لگادیں تو خان کو چھوڑ کر آپ کی بیعت کرکے مرشد بنالیں۔

https://twitter.com/x/status/1760658423840973232
 

Jazbaati

Minister (2k+ posts)
Can anyone share other candidates form 45 from the same constituency? Would be an eye opener to see if they are the same or if Billo has faked his version.
 

Back
Top