ABID QAZI
Politcal Worker (100+ posts)
MULTAN, July 9: Chairman PPP Bilawal Bhutto Zardari visited Shujaabad town and addressed several thousand people who greeted him in this town during his nation-wide election campaign on Monday.

کسان خوشحال تو ملک خوشحال، غربت، بے روزگاری سے لڑنا ہے، عوام ساتھ دیں، بلاول، انتخابی ریلی کا بھرپور استقبال
ملتان‘سکندرآباد‘شجاع آباد(نمائندگان جنگ ) پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹوزرداری نےکہاہےکہ ہم غربت مٹاؤ پروگرام پورےملک میں لائیں گےکیونکہ ملک کاسب سےبڑامسئلہ غربت ہے ‘غربت اور بیروزگاری سےلڑناہے‘کسان خوشحال ہو گا تو ملک خوشحال ہوگا‘پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہے جس نےغربت کامقابلہ کیا‘عوام ساتھ دیں‘ہم پیپلز پارٹی والےہیں‘جتنی مرضی رکاوٹیں ڈالی جائیں‘انتخابی مہم جاری رکھوں گا‘آج بھٹواورمحترمہ زندہ ہیں تواس میں ملتان کےجیالوں کاخون شامل ہے،کراچی میں پتھرائو روک سکتاہے‘ نہ اوچ شریف اورملتان والے‘پہلی انتخابی مہم پرنکلاہوں‘ گالم گلوچ نہیں کرتا‘اب یوٹرن کی حکومت چاہئے نہ ہی شیر کی‘ہم بے نظیرکاادھوراپروگرام مکمل کریں گے۔وہ گزشتہ روزملتان سےشجاع آبادریلی کےسلسلہ میں سیداں والاپل بوسن روڈملتان پرپی پی سٹی تنظیم کےاستقبالی کیمپ میں کارکنوں سےخطاب کررہےتھے۔اس موقع پران کی ریلی کابھرپور استقبال کیاگیا۔بلاول بھٹوزرداری نےکہاکہ ہما رارشتہ سیاسی نہیں دل کارشتہ ہے‘25جولائی کوتیرپرٹھپہ لگاکریوسف رضاگیلانی کوپارلیمنٹ میں بھیجناپڑےگامیرے نانا ذوالفقار بھٹونےملتان سے الیکشن لڑا‘یوسف رضا پیپلزپارٹی کابڑاجیالاہے‘ اس شہرنےجمہوریت کیلئےقربانیاں دی ہیں آج بھٹواورمحترمہ
زندہ ہیں تواس میں ملتان کے جیالوںکاخون شامل ہے۔انہوں نےکہاکہ ہمارےپچھلے دورمیں کسان خوشحال تھا‘ فصلوں کی انشورنس کرائی جائےگی تاکہ قدرتی نقصان میں ہم آپکاخیال رکھ سکیں‘حکومت ملی توبینظیرانکم سپورٹ کوڈبل کرینگے‘سستےفوڈسٹالزکھولیں گےجوملک کی ماں بہنیں چلائیں گی‘ہم نے5مرلہ سکیم دی‘ نوجوانوں کوگھرخریدنےکاپروگرام دینگے‘پیپلزپارٹی واحدجماعت ہےجس نےغربت کامقابلہ کیا‘ہم آپ کی پسماندگی کیلئےلڑرہےہیں ہم اس لئے لڑرہےہیں کہ آپ کومفت تعلیم دلواسکیں‘ہمارامنشورکسانوں کوخوشحال رکھناہے‘کسان خوشحال توپاکستان خوشحال ہوگا‘تیرپرٹھپہ لگاکرعلی موسیٰ گیلانی‘شکیل لابر‘کلثوم ناز‘علی حیدر گیلانی‘عبدالقادر گیلانی کومنتخب کرنا پڑیگا کیونکہ یہی لوگ ایوان میں جا ئیں گے توملکرقوم کی خدمت کریں گے‘بلاول بھٹوزرداری نےکہاکہ ملتان میں جس طرح میرااستقبال کیاگیامجھے شہیدمحترمہ بے نظیریادآ گئیں‘ملتان کےعوام کا مشکورہوں‘ وہ الیکشن کےدن بھی پیپلزپارٹی کو کامیاب کرانےباہر آئیں‘انہوں نےکہاکہ انتظامیہ کی پیشگی اجازت کے باوجود ہمیں انتخابی مہم سےروکنےکی کوشش کی جارہی ہے‘میرے استقبال کیلئےآنے والےجیالوں کوروکاجارہاہے‘تمام رکاوٹوں اورپابندیوں کےباوجودانتخابی مہم جاری رکھوں گا۔
https://jang.com.pk/news/518602

https://e.dunya.com.pk/index.php?e_name=LHR