
ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے ایک بیان کو بنیاد بنا کر ان پر تنقید کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان چاول درآمد کرتا ہے۔ حالانکہ پاکستان چاول کا بڑا برآمد کنندہ ہے اور دنیا کے8 فیصد چاول کی پیداوار پاکستان میں ہوتی ہے۔
ایک اندازے کے مطابق پاکستان نے2019 میں 7 اعشاریہ 5 ملین ٹن چاول کی پیداوار کی تھی اور اس طرح پاکستان دنیا کے دس ان ممالک میں شامل ہوا تھا جنہوں نے سب سے زیادہ چاول کی فصل کاشت کی تھی۔
ترجمان مزمل اسلم نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ بلاول تقریر میں کہہ رہے ہین کہ پاکستان چاول درآمد کرتا تھا، اس سے پہلے انڈے بھی فی کلو کے حساب سے فروخت کر رہے تھے، یہ ہے ان کی قابلیت۔
https://twitter.com/x/status/1498591123714895876
یاد رہے کہ انہوں نے بلاول بھٹو کے اکتوبر 2020 میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک بیان کا حوالہ دیا ہے جس میں بلاول کی جانب سے کہا گیا تھا کہ یہ تبدیلی ہی تو ہے کہ آج عوام کو انڈے 200 روپے فی کلو، آلو 100 روپے درجن اور ٹماٹر200 روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں۔
تاہم اس ویڈیو کے وائرل ہونے پر انکشاف ہوا تھا کہ یہ ایک ایڈیٹڈ اور فیبریکیٹڈ ویڈیو ہے جس میں کسی نے درجن اور کلو والے الفاظ غلط جگہ پر استعمال کیے تھے۔