
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ اسمبلی میں طلبہ یونین بحالی کا بل منظور ہونے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مبارکباد دے دی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں سندھ میں طلبہ یونین کی بحالی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ سے یونین سازی اور اپنے نمائندے کے چناؤ کا حق چھین کر نوجوانوں کی آواز کو دبانے کی کوشش کی گئی تھی۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اب درس گاہوں میں طلبہ سے متعلق فیصلہ لینے والی انتظامیہ میں طلبہ کا اپنا نمائندہ ہوگا، ہمارا مطالبہ ہے کہ ملک بھر میں طلبہ تنظیمیں بحال ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1492188849535074304
واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ اسمبلی نے 38 سال سے عائد طلبہ یونینز پر پابندی ختم کرنے کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا تھا۔
ایوان میں طلبہ یونین سے متعلق مجوزہ بل قائمہ کمیٹی برائے قانون سے منظوری کے بعد پیر مجیب الحق نے پیش کیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sindh-students.jpg