
قومی احتساب بیورو کی 190 ملین پائونڈ اسکینڈل کی تحقیقات اہم مرحلے میں داخل ہوگئیں۔ نیب نے شواہد کی بنیاد پر سابق خاتون اول بشری بی بی کا اسٹیٹس گواہ سے ملزمہ میں تبدیل کردیا ہے۔ 13 نومبر کوطلبی کے دوران بطور ملزمہ پوچھ گچھ ہوگی۔
گزشتہ دنوں صحافی انصارعباسی نے خبر دی تھی کہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں گرفتار کیا جاسکتا ہے، انکے مطابق نیب کو کچھ شواہد ملے ہیں جن کا باریک بینی سے جائزہ لیا جارہا ہے۔
اس پر صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین نے ردعمل دیا کہ یہ عمران خان پر آخری وار کرنیکی تیاری ہے، مقتدرحلقوں کا خیال ہے کہ عمران خان کسی طرح نہیں ٹوٹ رہے تو شاید ایسے ٹوٹ جائیں،۔
تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اگر عمران خان پھر بھی نہ ٹوٹے تو یہ منصوبہ سازوں کی سب سے بڑی شکست ہوگی اور شاید آخری شکست ہو جس کے بعد انہیں عمران خان سے بات کرنا پڑجائے۔
اسامہ غاززی نے تبصرہ کیا کہ عمران خان پر سب سے مضبوط اور زوردار حملہ کرنے کی تیاری ، سب کچھ کرنے کے بعد عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری کا پلان بن چکا ہے ۔۔۔ کب ، کیسے ، کیوں گرفتاری کرنی ہے اور کون کرے گا۔ پلان ترتیب دیئے جا رہے ہیں
https://twitter.com/x/status/1723407744701460745
سعید بلوچ نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ عمران خان کی اہلیہ اور اس کی بہنوں کو گرفتار کرنے کا واحد مقصد عمران خان کو مجبور کرنا ہے تاکہ وہ سمجھوتہ کر لے لیکن مجھے ایسا لگتا ہے گزشتہ کچھ روز سے عمران خان سے ملاقاتیں کرنے کے بعد بشریٰ بی بی اور عمران خان کی بہنیں بھی ذہنی طور پر تیار ہیں کہ گرفتاری سے ڈرنا نہیں ہے شاید وہ ہر طرح کے حالات کے لیے مکمل تیار ہیں، یہ آخری حملہ ہے اس کے بعد پھر عمران خان کو مجبور کرنے کا کوئی آپشن نہیں ہوگا پھر بقول مشاہد حسین سید "مدر آف آل ڈیلز" والی بات ہی ہوگی
https://twitter.com/x/status/1723418264389193917
صحافی سمیع ابراہیم نے کہا کہ عمران خان صاحب کو بلیک میل کرنے کے کیے اب بشری بی بی کو گرفتار کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔دیکھنا یہ ہے کہ عمران خان اس بار ٹوٹتے ہیں یا نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1723250805895991459
صحافی صابر شاکر نے کہا کہ اس گرفتاری کی خواہش اور حکم بہت پہلے کا ہے، تازہ اٹھنی اس لیے آئی ہے کہ قیدی 943 نہیں مان رہا، نہ صرف انکی اہلیہ بلکہ بہنوں کو بھی کہا جارہا ہے کہ گرفتاری کیلئے تیار رہیں۔ انکا جواب تھا کہ ہم تیار ہیں گرفتاری کیلئے
https://twitter.com/x/status/1723353260621217964
محمد عمران نے تبصرہ کیا کہ اس خبر کے بعد اتنا کہہ سکتے ہیں کہ سزائے موت اور عمر قید کی دفعات لگا کر اور جیل ٹرائل کرنے کے بعد بھی عمران خان سے کوئی ڈیل نہیں بنی تو اس کے گھر کی عورتوں کو بھی قید کرکے دیکھ لیں ،شاید ایسے وہ ضدی گھنٹے ٹیک دے
https://twitter.com/x/status/1723296877402030375
بختاورگیلانی نے کہا کہ ان کا پورا پلان ہے بشری بی بی کو کسی بھی جھوٹے مقدمے میں ڈال کے گرفتار کرنے کا تا کہ خان صاحب کو کمزور کیا جائے
https://twitter.com/x/status/1723394892934599141
ریحان نے تبصرہ کیا کہ بشری بی بی کو گرفتار کریں گے تو کرلیں، یاسمین راشد، طیبہ راجہ، صنم جاوید، عالیہ حمزہ، خدیجہ شاہ سمیت بیشر خواتین زیر حراست ہیں، بشری بی بی بھی اگر گرفتار ہوجائیں گی تو بھی عمران خان کو بلیک میل نہی کرسکتے۔ آمرانہ اور قاضی فائز کے دور میں ہونے والا ہر ظلم تاریخ کا حصہ بن رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1723399752824357081
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bush1i1h2h1.jpg