بشریٰ بی بی کی گاڑی کاگھیراؤ،عمران خان کے جیل ٹرائل کاجواز دینے کی کوشش؟

bsh1i11h.jpg

آج بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل عمران خان سے ملاقات کرنے گئیں تو انتہائی سخت سیکیورٹی کےباوجود اڈیالہ جیل کے باہر چند نوجوانوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور بشریٰ بی بی کی گاڑی کا گھیراؤ کرلیا۔

ان مظاہرین نے بشریٰ بی بی کے خلاف "عدت میں نکاح نامنظور" اور "کالاجادو نامنظور" کے نعرے لگائے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ان میں سے بیشتر مظاہرین نے اپنے چہرے چھپائے ہوئے تھے۔

اس کلپ کے سامنے آتے ہی مختلف صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین نے اسے عمران خان کو عدالت پیشی سے روکنے کا حربہ قرار دیا اور کہا کہ اس کے بعد عدالت میں جواز پیش کیا جائے گا کہ سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے عمران خان کو عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکتا۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اسے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف گھٹیا کمپین کا حصہ قرار دیا اور کہا کہ یہ عمران خان کوتوڑنے کی کوشش ہے لیکن اس قسم کے حربوں سے عمران خان نہیں ٹوٹے گا۔

تحریک انصاف آفیشل نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح کے جعلی کیسز بنائے جا رہے ہیں ویسے ہی جعلی مظاہرین بلائے گئے جو اپنا منہ تک چھپا رہے تھے کیمرے سے اگر کوئی سمجھتا ہے کہ عمران خان کی فیملی کو ہراس کر کے اسے توڑ لیں گے تو یہ ان کی بھول ہے، یہ جتنا بھی نیچے گر جائیں اور گھٹیا پن دکھائں نہ عمران خان ٹوٹے گا نہ اس کے ورکرز
https://twitter.com/x/status/1729041925867786592
حماداظہر نے ردعمل دیا کہ بندہ پوچھے کے یہ حرکت کر کے حکام نے کیا حاصل کر لیا؟ عورت پر کمزور اور چھوٹا آدمی حملہ کرتا ہے۔ دیہاری پر مزدور لا کر ایسی کچھیں مارنا کوئی بہادری نہیں۔ عمران خان کا مقابلہ انتخابی میدان میں کریں۔
https://twitter.com/x/status/1729044548075295083
عمرجٹ نے تبصرہ کیا کہ اجرتی اینکروں سے اگر مقاصد حاصل نہیں ہوئے نا تو ان بیچارے اجرتی مزدور احتجاجیوں سے کیا ہو گا۔ان غریبوں سے ایسے گھٹیا احتجاج کروانے کی بجائے ان کو گرم کپڑے لے کر دیں دعائیں ملیں گی
https://twitter.com/x/status/1729047473862455397
فیضان خان کا کہنا تھا کہ سائفر کیس میں کل عمران خان کی حاضری آن لائن ہونے کا امکان ہے کیونکہ چالان ابھی پیش نہیں ہوا اور اڈیالہ جیل کے باہر لگنے والا شو تو سب نے دیکھ ہی لیا ہے
https://twitter.com/x/status/1729049537686466682
احتشام عباسی نے کہا کہ مقصد صرف اتنا ہے کہ کل عمران خان کو عدالت پیش نہ کرنے کا جواز پیدا کیا جائے
https://twitter.com/x/status/1729032902200205457
اکبر نے کہا کہ اپنے فیصلہ سازوں کی دماغی حالت دیکھ کر اب تو رونا آتا ہے کہ کن جاہلوں کے ہاتھ ملک لگا ہوا ہے اور یہ کتنے نیچے گرے ہوئے عقل سے پیدل لوگ ہیں لیکن دوسری طرف خوف بھی آتا ہے کہ اس حد تک گرنے والے ہمارے ملک کا کیا کیا نقصان کر چکے ہونگے اور آگے کیا کچھ کرسکتے ہیں
https://twitter.com/x/status/1729050074255380813
رضوان غلیزئی نے تبصرہ کیا کہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 509 کے مطابق خاتون پر آوازیں کسنا اور ہراساں کرنے پر تین سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہے۔ کوئی مہذب ملک ہوتا تو کرایے کا یہ ہجوم جیل میں ہوتا۔
https://twitter.com/x/status/1729044008524271731
ارسلان بلوچ نے کہا کہہ کردار کشی کے بعد اج باضابطہ طور پر بشری بی بی کے اوپر حملہ کیا گیا۔نوٹ کر لو یہ بات
https://twitter.com/x/status/1729048303344734526
مریم رائے نے کہا کہ اب جب عمران خان انکی تحویل میں ہیں تو کہتے ہیں آئن لائن حاضری لگوا لو۔باہر سیکورٹی خدشات ہیں۔۔ اور جب خان صاحب کو گولی لگی تھی وہ چل نہیں سکتے تھے تب کہتے تھے کہ ہر حال میں پیش ہوں۔۔۔ یہ چاہتے کیا ہیں؟؟؟ اور کتنا گرنا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1729049206969762040
احمد وڑائچ نے کہا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، عدالت نہیں پیش کر سکتے، جیل ٹرائل کیا جائے وغیرہ وغیرہ وغیرہ ۔۔۔ کسی نے روکنا ہوتا تو لاہور زمان پارک بھی روک لیتا، اڈیالہ جیل کے سامنے یہ دو نمبری کرانے کا مقصد کچھ اور ہے
https://twitter.com/x/status/1729033664607187171
خرم کا کہنا تھا کہ آج جو کچھ اڈیالہ جیل کے باہر ہوا اُس کے بعد عمران خان کی کل عدالت پیشی مشکل لگ رہی ہے
https://twitter.com/x/status/1729048753573941440
صبغت اللہ ورک نے اس پر ردعمل دیا کہ واضح طور پر گلی کوچوں میں تشدد و انتشار کا منصوبہ ہے تاکہ پرامن سیاسی سرگرمیوں کی راہ روک کر تشدد کو داخل کیا جائے اور اس انتخاب سے فرار کی راہ لی جائے جس کے نتائج کے تصور ہی سے کانپیں ٹانگتی اور جان نکلتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ک یہ تازہ ترین بیہودگی اس خاک کے اثر سے نکلنے کی مایوس کن کوشش ہے جو دیر سے کرک تک پختونخوا کے عوام نے باہر نکل کر ان کے سروں میں ڈالی!حماقتوں میں تو ان کا روزِ اوّل سےکوئی ثانی نہ تھا، اب گندگی، غلاظت اور بیہودگی میں بھی اپنا سکّہ جماناچاہتےہیں۔ لعنت ہے اس سوچ اور ان کی شرارتوں پر!
https://twitter.com/x/status/1729045291410625017
 

Back
Top