بشریٰ بی بی کی بشارت

Ayaz Ahmed

Senator (1k+ posts)

بشریٰ بی بی کی بشارت
محمد حنیف صحافی و تجزیہ کار

  • 1 اکتوبر 2018

بشریٰ بی بی نے گذشتہ ہفتے پہلی مرتبہ ٹی وی پر انٹرویو دیا جس پر پاکستانی سوشل میڈیا پر خاصی ہلچل مچی تھیبچپن صوفیوں کے مزاروں پر متھا ٹیکنے اور قوالیاں سننے میں گزرا تھا، جوانی میں سارا اشفاق احمد اور ممتاز مفتی پڑھ ڈالا اور اب بڑھاپے کی دہلیز پر اپنے دیس کے لوگوں کے حالات و واقعات سمجھنے کے لیے ٹی وی پر بیٹھے سیانوں کی بجائے کبھی کبھی عمیرہ احمد کا ناول پڑھ لیتا ہوں یا ڈرامہ دیکھ لیتا ہوں۔

بچپن سے ہمیں ایک ہی بات سمجھائی گئی تھی کہ اس مملکت خدا داد کا ظاہری نظام ظاہری ہے۔ یہ اسمبلیاں، یہ جی ایچ کیو، یہ اے سی ڈی سی صرف ایک پردہ ہے جس کے پیچھے ایک روحانی نیٹ ورک موجود ہے وہی اس ملک کا محافظ ہے۔ ایک بزرگوں، بابوں کا خفیہ سلسلہ ہے جو ہمارا نظام چلاتا ہے۔ محترم چیف جسٹس نے اپنے آپ کو اشفاق احمد کا بابا قرار دے کر اس روحانی تھیوری کو 100 فیصد درست ثابت کر دیا تھا۔

اگر میرے جیسے تشکیک کے مارے ذہنوں میں کچھ شک شبہ تھا تو وہ خاتون اوّل محترم بشری بی بی کے پہلے انٹرویو کو دیکھ کر دور ہو گیا۔ اب ہمیں یقین ہو جانا چاہیے کہ ہمارے روحانی سفر کی منزل قریب ہے۔

چشم نظارہ تاب لا سکے تو ذرا تصور کریں کہ اسلام آباد کے بنی گالہ کی ایک سرسبز پہاڑی پر ایک ایچی سن کالج اور آکسفورڈ کا پڑھا ہوا شہزادہ اور اس کے پہلو میں پاک پتن کی عبادت گزار مہارانی (اللہ نے مجھے ہمییشہ مہارانیوں کی طرح رکھا ہے) ایک ساتھ کھڑے ہو کر درود شریف پڑھ رہے ہیں اور بارش کی دعا مانگ رہے ہیں۔ کیا اسلام آباد جیسے بابرکت شہر نے روحانیت اور رومانویت سے بھرا ہوا ایسا منظر پہلے کبھی دیکھا ہے؟ یہ قدرت اللہ شہاب کے خوابوں کی تعبیر ہے۔ یہ بانو قدسیہ کے فلسفے کی عملی تفسیر ہے۔ یہ ایک ایسی حسین تصویر ہے جو حضرت مولانا طارق جمیل کے سارے بیانات سے زیادہ پرتاثیر ہے۔

روحانی معاملات میں دل تھوڑا کمزور ہے۔ کسی ماٹھے بریلوی مولوی کو بھی سن لوں تو آنکھیں بھر آتی ہیں۔ آج کل حضرت خادم رضوی کو نہیں سنتا کہ کہیں طیش میں آکر اکیلا ہی کسی کافر ملک کو فتح کرنے نہ نکل پڑوں۔ اب بھی اس بات پر فخر کرتا ہوں کہ کراچی کے محافظ پیر عبداللہ شاہ غازی کا ہمسایہ ہوں اور کچھ لوگ شاید ہمیں بدعتی سمجھیں میں تو غازی کے مزار پر ڈھول بجانے والے اور اسی ڈھول کی تھاپ پر دھمال ڈالنے والے کو بھی عبادت گزار مانتا ہوں۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین کے نکاح کے موقع پر ان کی جانب سے عون چوہدری اور ان کے دوست ذلفی بخاری گواہان میں شامل تھے
بشریٰ بی بی کی صاف گوئی بھی مجھے پسند آئی۔ پاکستانی عوام کے لیے ان کا پیغام سیدھا سیدھا سا تھا کہ تم خوش قسمت لوگ ہو کہ تمھیں عمران خان جیسا وزیراعظم ملا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اللہ تم سے خوش ہے۔ عمران خان سیاستدان نہیں بلکہ اس قوم پر اللہ کا احسان ہے۔ باقی اب صبر شکر کرو اور ہر روز یہ سوچنا چھوڑ دو کہ تبدیلی کب آئے گی۔

انھوں نے باتوں ہی باتوں میں یہ بھی کہہ ڈالا کہ اس ملک میں دین کی باتیں کون کرتا ہے حالانکہ خود پورے 45 منٹ انھوں نے دین کی باتیں ہی کیں۔ ہم شاید ان جیسے پرہیز گار اور دین دار نہ ہوں لیکن دین کی باتیں کرنے اور سننے میں ورلڈ چیمپئین ہیں۔

بشری بی بی نے یہ بھی کہا کہ دنیا میں دو ہی لیڈر ہیں اردوغان اور عمران خان۔ دل کو دھچکا سا لگا کہ بابا فرید کا سچا ماننے والا اردوغان کا دیوانہ کیسے ہو سکتا ہے۔ شاید اس لیے کہ وہ دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتا ہے لیکن دست بدست عرض ہے کہ وہ اپنے لوگوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھتا ہے اور جس کی آنکھیں پسند نہ ہوں اسے جیل میں ڈال دیتا ہے۔

اگر عمران خان ترکی میں ہوتے اور اردوغان سے اختلاف کرتے تو توہینِ اردوغان کے الزام میں اندر ہوتے اور بشری بی بی پر پیر پرستی کا الزام لگا کر سزا سنائی جا چکی ہوتی لیکن یہ معرفت کی باتیں ہیں کون دلاں دیا جانے ہُو۔

پاکپتن کے پاس ہی بابا فرید سے چھوٹے لیکن ویسے بڑے پیر ہیں حجرہ شاہ مقیم والے۔ ہمیں بچپن میں وہاں لے جایا جاتا تھا یہ وہ حجرہ شاہ مقیم ہے جہاں پر جٹی عرض کرتی تھی کہ گلیاں ہو جان سنجیاں، وچ مرزا یار پھرے۔

انیکر ندیم ملک کو دیے گئے انٹرویو میں بشری بی بی پاکستانی میڈیا کے رویے سے بھی کچھ نالاں دکھائی دی تھیںبشری بی بی کی بشارتوں اور برکتوں سے عمران خان اور ان کی پارٹی ہی نہیں بلکہ پورا ملک فیض یاب ہو گا۔ انھوں نے میرا دل تو اسی وقت ہی جیت لیا جب جائے نماز پر کتے کو ڈانٹنے والا

واقعہ سنایا۔ بقول ان کے موٹو نامی کتا صوفے کے پیچھے جا کر چھپ گیا اور اس کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ یہ واقعہ سنتے ہوئے میں بھی آبدیدہ ہو گیا۔ان سے اور ان کے رہنما سے نظریاتی اختلاف ہو سکتا ہے لیکن کب ہمارا کوئی رہنما ٹی وی پر بیٹھ کر جانوروں سے صلہ رحمی کی بات کرتا ہے۔


امید ہے پی ٹی آئی کے جوشیلے بھی جو اپنے مخالفین کو کتا، کتا کہتے نہیں تھکتے بشری بی بی سے خدا ترسی اور پیار کے دو بول سیکھیں گے۔

مجھے تو بلھے شاہ یاد آگئے جو فرما گئے تھے 'کتے تیھوں اُتے' اور دل سے دعا نکلی اللہ جوڑی سلامت رکھے۔

 

Rizwan2009

Chief Minister (5k+ posts)
صاحب پاکستان پر ڈنڈے والي سرکار کے راج کا وقت شروع ہوچکا ہے يہ بات بہت پہلے ڈاکٹر نذير حسين قريشي صاحب نے بتادي تھي کہ پاکستان کے حالات ڈنڈے والي سرکار درست کرے گي پاکستان کے اندروني اور بيروني دشمنوں سے بھي نپٹےگي اور ملکي دولت بھي واپس لائے گي يہ دو ڈھائي سال تک چلے گي اسي دوران غزوہ ہند بھي ہوگا بھارت پاکستان پر حملہ کردے گا يہ لڑائي پاني پر ہوگي ، آپ ديکھ رہے ہيں يہ آج سے بيس سال پہلے ايک درويش نے کہا تھا کہ پاني پر جنگ ہوگي کشمير بھي ملے گا اور بھارت بھي تقسيم ہوگا خالصتان رياست وجود ميں آئے گي جو پاکستان اور بھارت کے درميان بفر زون کا کردار اداکرے گي بھارت ميں شکست و ريخت کاسلسلہ چل نکل پڑے گا مزيد ملک وجود ميں آئيں گےاجمير شريف اور بھٹنڈر پاکستان کا حصہ بن جائيں گے ليکن اس جنگ ميں بہت شہداء ہوں گے
ميں محسوس کررہا ہوں کہ اس دفعہ بھارت افغانستان کے راستے پاکستان پر چڑھائي کرے گا اور پشاور سے تورخم تک جنگ کا ميدان بنے گا
 

crankthskunk

Chief Minister (5k+ posts)
Ok, so another one to bash Bushra BB.
Imran Khan had been very unlucky as much as his wives treatments are concerned.
His first wife was attacked vigorously by the Sharifs. They got her involved in bogus criminal case. In the end she had enough and left Pakistan, which resulted in his divorce.
His second wife, was reverse, she wanted to use his influence and take control. Many say she was implanted by the West and supported by the Sharifs. In the end Imran sensed what is happening and got rid of her quickly, before much damage is done.
His third wife is now in the storm created by Pakistani media. She had been attacked so hard day in day out at the moment that you start to wonder. Apart from one interview, she has kept herself quiet largely. So why she cannot be left alone!!!
Yesterday, Choi Ghulam revealed that Maryam the corrupt queen has given orders to attack her.

I am just trying to understand the thinking and practices of Pakistani journalism. When it comes to Women of Sharif Clan, they should be respected. Chadar aur char devari's respect is a must. Even though all of these women are thieves and are equally responsible for the destruction of this country. But they must be respected at all costs.

BB a confirmed Grand Thief, is declared as "Martyr" and beyond the realm of any attack. As a matter of fact there is absolutely no doubt that she was a grand thief equally responsible with Asif Zardari. Their children including their two daughters are also equally responsible and beneficiaries of the loot from poor nation of Pakistan have to be respected. Nobody say anything about them on Pakistani TV, in their newspapers.

Why such hypocrisy!!! Pakistani media is most responsible for its destruction.
 

Hussain1967

Chief Minister (5k+ posts)
Muhammad Hanif, BBC Urdu writer, is pure anti-establishment. He abhors IK to the core. He shows his venom through his satirical writings. In all his article above, he was demeaning Sufia. Yet, in the end, he quoted another Sufi ( Baba Bullay Shah) to make his writing powerful. What a hypocrite he is!
 

Ayaz Ahmed

Senator (1k+ posts)
I m not sure who is this bastard hanif...but he is sure to be ugly face of blackmailers or journalist


امید ہے پی ٹی آئی کے جوشیلے بھی جو اپنے مخالفین کو کتا، کتا کہتے نہیں تھکتے بشری بی بی سے خدا ترسی اور پیار کے دو بول سیکھیں گے۔
 

manj_pti

MPA (400+ posts)


امید ہے پی ٹی آئی کے جوشیلے بھی جو اپنے مخالفین کو کتا، کتا کہتے نہیں تھکتے بشری بی بی سے خدا ترسی اور پیار کے دو بول سیکھیں گے۔

Not for shit written...
 

Blind

Politcal Worker (100+ posts)
Bushra Bibi
joe dawaah kertee aaah muj keo beeshaert mili kaah mah imran khan saah shadi ker loe apnaah ex husband keo chooed ker hahhahahahahah
No arguments due every Muslim know
eees kaah beee hashar eseaah hoe gaah joe yah dawaah kertaah haan kaah muj keo bishaert hoi kaah mah ker looe yah yah ker loee jasaah kaah Tahir ul Qadri
tahir ul qadri jasa scalar jees keo world manti thi ees kaah kia hashar hoea eees kah bee ees saah badaar hashar hoe gaah inshallah
 

asallo

Senator (1k+ posts)
I m not sure who is this bastard hanif...but he is sure to be ugly face of blackmailers or journalist
This bast..d working in BC and paid tattu of Shareef family. WHe was crying when nawaz and his daughter was going to jail or attending court and now he is bashing bushra BB this moron and others like wausat ullah khan etc they all are with dawn and in BBC who are working hard destabilized Pakistan
 

Back
Top