
بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل میں گرفتاری دی تو جیل سپرنٹنڈنٹ نے بشریٰ بی بی کی گرفتاری ڈالنے کی بجائے اسے بنی گالہ مٰں نظر بند کروادیا۔ اس پر مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا پر کمپین شروع ہوگئی کہ مریم نواز کو بھی سہالہ ریسٹ ہاؤس میں رہنے کی آفر کی گئی تھی لیکن مریم نواز نے کہا کہ میں جیل ہی جاؤں گی۔
جس دن بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے لے جاکر بنی گالہ میں بند کیا گیا تھا اس دن نصرت جاوید نے کہا تھا کہ بشری بی بی کو بنی گالہ میں نظر بند کرنا ایک سیاسی چال ہے جس سے یہ ثابت کیا جائے گا کہ بشری بی بی کے ساتھ لاڈلوں والا سلوک ہو رہا ہے کل سے دیکھنا مریم نواز جلسوں میں کیا تقریر کرے گی ۔
https://twitter.com/x/status/1752758478102278282
نصرت جاوید کا دعویٰ درست ثابت ہوا ، گزشتہ روز مریم نواز نے بشریٰ بی بی کو بنی گالہ میں نظر بند کرنے کو سیاسی بیانیہ کے طور پر استعمال کیا۔
گزشتہ روز مریم نواز نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بھی آفر ہوئی تھی کہ آپ اڈیالہ کی بجائے سہالہ ریسٹ ہاؤس شفٹ ہوجائیں تو میں نے کہا نہیں میں جیل جاؤں گی تو نوازشریف کیساتھ جاؤں گی۔
https://twitter.com/x/status/1753077392661479739
اپنا دعویٰ سچ ثابت ہونے پر نصرت جاوید نے کہا کہ میں کل آپ سے رو رہا تھا جب فیصلہ ہوا ہے کہ بشری بی بی کو اڈیالہ جیل کی بجائے بنی گالہ بھیجا جائے گا یہ ایک چال ہے
https://twitter.com/x/status/1753095610063114743
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nush1i1h341.jpg