
پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات کا سوشل میڈیا پر جاری کردار کشی مہم پر موقف سامنے آ گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ کچھ لوگ سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے انسانیت کے درجے سے بھی گر جاتے ہیں، امید ہے کہ آپ اپنی دو منٹ کی شہرت کا لطف لے رہے ہوں گے، صرف اس لیے کہ میں اداکارہ ہوں، میرا نام یوں نہیں گھسیٹا جاسکتا۔
https://twitter.com/x/status/1609991537999638528
اداکارہ نے کہا کہ بے بنیاد الزامات عائد کرنے اور کسی ایسے شخص کے بارے میں جس کے بارے میں آپ کچھ نہیں جانتے بے بنیاد جھوٹ پھیلانے پر آپ پر لعنت ہو۔
انہوں نے کہا کہ اس سے بھی بڑی شرمندگی ان لوگوں کے لیے جو اس بکواس پر یقین رکھتے ہیں، یہ ہمارے معاشرے کی بیماری کو ظاہر کرتا ہے جو بغیر سوچے سمجھے اس گندگی سے بھرپور صحافت کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ اب یہ سلسلہ رکنا چاہیے اور فوری طور پر رکنا چاہیے، کیونکہ وہ کسی کو اپنا نام بدنام کرنے کی اجازت نہیں دیں گی۔
https://twitter.com/x/status/1609993969236324352
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mehwish-hayat-on-sm-cmp.jpg