
وفاقی حکومت نے ہوائی جہازوں کی بزنس کلاس میں بین الاقوامی سفر کرنے والوں پر نیا ٹیکس لگانے پر غور شروع کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بزنس کلاس کی پروازوں میں سفر میں کرنے والے مسافروں کیلئے بری خبر سامنے آگئی ، حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات اور اپنے ریونیو کو بڑھانے کیلئے بزنس کلاس ٹکٹس پر ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کا ارادہ دکھتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بزنس کلاس میں بیرون ملک آنے اور جانے والے مسافروں پر17 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کیے جانے کا امکان ہے، حکومت نے آئی ایم ایف مذاکرات کے دوران اس بارے میں تفصیلات شیئر کردی ہیں، فیصلے کااطلاق وفاقی حکومت کی حتمی منظوری کے بعد ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کےبعد بین الاقوامی بزنس کلاس پروازوں کی ٹکٹس میں 50ہزار روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصول کیے جائیں گے، یہ ڈیوٹی کلب، بزنس اور فرسٹ کلاس ٹکٹس پر لگائی جائے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8businessclaastaxxx.jpg