
امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے سینئر رکن بریڈ شرمین سے پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ہے۔عمران خان سے گفتگو سے پہلے پاکستانی امریکن ڈیمو کریٹ ڈاکٹر آصف محمود نے بریڈ شرمین سے ملاقات کی تھی۔
امریکی رکن کانگریس بریڈ شرمین نے صحافی ارشد شریف کے قتل اور پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ پر تشدد اور قتل کی مذمت کردی، بریڈ شرمین نے کہا ارشد شریف کا قتل اور ظل شاہ پر تشدد اور قتل جمہوری ممالک کی روایت نہیں۔
امریکی رکن کانگریس بریڈ شرمین نے کہا پاکستان میں زیر حراست تشدد اور جنسی تشدد باعث تشویش ہے، ارشد شریف کا قتل اور ظل شاہ پر تشدد اور قتل جمہوری ممالک کی روایت نہیں۔
بریڈ شرمین نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقاریر اور میڈیا چینلز پر بھی پابندیاں لگ رہی ہیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی ان اقدامات کی مذمت کی ہے،امریکی رکن کانگریس نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان کو انسانی حقوق کی پامالیوں کے ذمہ داروں کا تعین کرنا چاہیے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/breashaaaai.jpg