
سیاسی کشیدگی میں کمی آنے کے امکانات روشن ہوگئے،وزیراعظم شہبازشریف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے بات چیت کیلئے عندیہ دیدیے ہیں۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک جانب سینیٹ کے اجلاس کے دوران وزیراعظم نے سیاسی اختلافات دور کرکے ایک ساتھ بیٹھنے کا بیان دیا جبکہ دوسری جانب عمران خان نے بھی اپنی ٹویٹ میں کسی سے بھی بات کرنے کیلئے تیار رہنے کا بیان دیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی، مفادات اور جمہوریت کیلئے میں کسی قربانی سے گریز نہیں کروں گا، اس ضمن میں، میں کسی سے بھی بات کرنے کیلئے تیار ہوں اور اس جانب میں ہر قدم اٹھانے کیلئے تیار ہوں
https://twitter.com/x/status/1636327883462279170
وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹ اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 2018 میں بھی چارٹر آف اکانومی کی بات کی تھی جس کا مذاق اڑایا گیا اور ہمیں ہمیشہ چوراور ڈاکو قرار دیا گیا، ابھی بھی وقت ہے ہم ہوش نے ناخن لیں اور مل بیٹھ کر ملک کا مستقبل سنواریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سازش کے بجائے کاوش، خرابی پیدا کرنے کے بجائے خرابی دور کریں، آئیں نفرت اور زہر نا پھیلائیں، محبت بانٹیں اور قوم کے دکھوں کو بانٹیں، اس وقت پوری سیاسی قیادت کو اختلافات ایک طرف کرکے ساتھ بیٹھنا ہوگا۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے بھی اسی طرز کا ایک بیان دیا اور اپنی ٹویٹ میں کہا کہ میں ملک کی ترقی، مفادات اور جمہوریت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا، اسی مقصد کیلئے میں کسی سے بھی بات کرنے کیلئے تیار ہوں اور اس جانب ہر قدم اٹھانے کیلئے بھی تیار ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1636459986342518797
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bethaaianah.jpg