برطانیہ کی نصف آبادی کسی مذہب پریقین نہیں رکھتی

USTADBONA

Senator (1k+ posts)
ایک سروے سے معلوم ہوا ہے کہ برطانیہ میں پہلی بار نصف سے زائد آبادی کسی مذہب سے وابستہ نہیں ہے۔
_97668165_bde97e7c-2cfa-4d50-8e60-e6e71421dc94.jpg


نیشنل سینٹر فار سوشل ریسرچ نے تین ہزار کے قریب لوگوں کا سروے کیا جس سے معلوم ہوا کہ گذشتہ برس 53 فیصد لوگوں نے خود کو 'بےدین' ظاہر کیا۔
ان میں سے بھی جن لوگوں کی عمریں 18 اور 25 کے درمیان تھیں، ان کی 71 فیصد تعداد کسی مذہب پر یقین نہیں رکھتی۔
لیورپول کے بشپ نے کہا ہے کہ خدا اور چرچ 'اب بھی متعلقہ' ہیں اور خود کو بےدین کہنے کا مطلب یہ نہیں کہ یہ لوگ ملحد ہیں۔
[FONT=&amp]1983[/FONT]بی بی سی کو دکھائے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں مذہبی رجحان مسلسل گرتا جا رہا ہے۔
میں کیے جانے والے ایسے ہی ایک سروے میں 31 فیصد برطانوی شہریوں نے کہا تھا کہ ان کا کوئی مذہب نہیں ہے۔
حالیہ سروے سے معلوم ہوا کہ نوجوانوں اور جوانوں کی تقریباً دو تہائی تعداد مذہب پر یقین نہیں رکھتی
البتہ وہ لوگ جن کی عمریں 75 برس سے اوپر تھیں، ان میں سے 75 فیصد نے کہا کہ وہ مذہب پر ایمان رکھتے ہیں۔
ایک 26 سالہ صحافی خاتون تمسین ہر دوسرے اتوار کو لندن میں ایک سیکیولر اجتماع میں شرکت کرتی ہیں۔
انھوں نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا: 'میں بالکل بھی مذہبی نہیں ہوں۔
مجھے یہ بات پسند ہے کہ معاشرہ مذہبی ہوئے بغیر اس طرف جا رہا ہے۔'
انھوں نے کہا کہ ایسے مواقع پر جب مذہب روایتی طور پر اہمیت اختیار کر لیتا ہے، مثلاً موت یا شادی کے موقعے پر:
'میں اپنے دوستوں کے ساتھ خوشی مناتی ہوں یا مل کر غم بانٹتی ہوں۔'
اس اجتماع کے ایک اور رکن مٹسکی کی پرورش بطور جین مت کے ماننے والے کے ہوئی تھی،
لیکن اب وہ خود کو ملحد کہتے ہیں۔ 'بہت سے مذاہب میں اچھے بنیادی اصول موجود ہوتے ہیں،
لیکن بعض مذاہب انھیں مختلف سمتوں میں لے جاتے ہیں، جس سے مجھے اتفاق نہیں
تازہ ترین اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ لوگ جو مذہبی خاندان میں پیدا ہوئے تھے،
ان میں سے 40 فیصد کے قریب اب مذہب پر یقین کھو بیٹھے ہیں۔
سب سے ڈرامائی تبدیلی اینگلیکن فرقے کے لوگوں میں آئی ہے، اور سنہ 2000 کے مقابلے پر ان کی تعداد آدھی رہ گئی ہے۔
نیشنل سینٹر فار سوشل ریسرچ کے روجر ہارڈنگ کہتے ہیں کہ ان اعداد و شمار پر ہر مذہبی رہنما کو غور کرنا چاہیے۔
'ان گرتے ہوئے اعداد سے بعض مذہبی رہنما سوچنے پر مجبور ہو گئے ہیں
کہ انھیں کون سے ایسے قدم اٹھانا چاہییں کہ بدلتے ہوئے معاشرے کا ساتھ دیا جا سکے۔'

http://www.bbc.com/urdu/world-41155235
 
Last edited by a moderator:

Shareef

Minister (2k+ posts)
"religious" people do a good job of driving away younger generation from religion

Yes. It is an unfortunate fact that most religious people (noble exceptions aside) do not practice what they preach, and they do not connect religion to the contemporary world. This gives rise to frustration in the minds of the young generation and the result is shown in the subject survey.
 

چھومنتر

Minister (2k+ posts)
اور باقی کی جو آدھی یقین رکھتی ہے ان کے اس مذہب کا بھی سر پیر کوئی نہی

:lol:
 

Back
Top