برطانیہ کا ایسٹر کی چھٹیوں سے پہلے تمام سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

bartan111.jpg

برطانیہ نے رواں ہفتے سے کورونا وائرس کےخطرے کے پیش نظر عائد کردہ تمام سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اعلان برطانیہ کے وزیر ٹرانسپورٹ نے کیا اور کہا کہ ایسٹر کے موقع پرملک میں عائد کورونا کی تمام سفری پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کیلئے عائد کردہ پابندیوں میں سے بہت سی پہلے ہی ہٹالی گئی ہیں تاہم باقی ماندہ پابندیاں رواں ہفتے ختم کردی جائیں گی۔

برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ اگلے ماہ شہری آزادنہ طریقے سے ایسٹر مناسکیں گے، پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا ہے کیونکہ لوگوں میں اس جان لیوا بیماری کے خلاف مزاحمت کی صلاحیت پیدا ہوتی جارہی ہے اور اب لوگ اس وائرس کے ساتھ جینے کے قابل ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ دسمبر 2019 میں دنیا بھر میں پھیلنے والےکورونا وائرس کےبعد دنیا بھر میں سفری پابندیاں عائد کردی گئی تھیں، کورونا کے پھیلاؤ کےبعد یہ پہلا موقع ہوگا جب برطانیہ میں مسافروں کوآمد ورفت کے دوران کسی بھی پابندی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
 

Khi

Senator (1k+ posts)
Good. The world needs to move on from this Corona pandemic.

The life cannot be sedentary forever.
 

Back
Top