خیرات،چیرٹی کے نام پر لیےگئے فنڈز کو سیاست میں استعمال کیے جانے کے انکشاف کے بعد برطانیہ میں پاکستانی خیراتی اداروں کے خلاف تحقیقات شروع ہوگئی ہیں۔
خبررساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں چیریٹی کمیشن اور نیشنل کرائم ایجنسی کو پاکستانی خیراتی اداروں کے خلاف تحقیقات کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے، پاکستان میں قائم ہسپتال اور یونیورسٹی کے نام پر برطانیہ میں خیراتی فنڈز اکھٹے کیے گئے جو بعد میں سیاسی مقاصد کیلئے استعمال ہوتے رہے۔
رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی تحقیقاتی اداروں کو ثبوت بھی فراہم کردیئےگئے ہیں ، جس میں فنانشل ٹائمز کی خبر اور پاکستان میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ اور سیاسی جماعت کے اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں سینکڑوں پاکستانیوں نے پاکستان تحریک انصاف کو چیریٹی فنڈز دیئےہیں،تاہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کےبعد چیریٹی کمیشن اور نیشنل کرائم ایجنسی کو متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں جس کے بعد باقاعدہ طور پرتحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ان درخواستوں میں الزام لگایا گیا کہ برطانیہ میں 2 خیراتی اداروں کے نام پر فنڈنگ لی گئی اورپاکستان بھجوائی گئی جہاں یہ سیاست میں استعمال ہوئی، یہ معاملہ چیریٹی کمیشن کے منشور کےخلاف ہے، دیگرالزامات میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ایک منتخب حکومت کو گھربھیجنے کیلئے برطانیہ سے فنڈنگ کی گئی۔