برطانوی شخص نے ٹینک کو ٹیکسی سروس بنالیا،امریکی شخص کی انوکھی وصیت

tank-1121.jpg


برطانوی شخص نے دنیا کی انوکھی اور مہنگی ترین ٹیکسی سروس کا آغاز کر دیا، خاص تقاریب، شادیوں اور جنازوں وغیرہ کے لئے اس سروس کا استعمال ہونے لگا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی شہر ناروچ کے شہری مرلن بیچلر نے’ٹینک ٹیکسی سروس‘ شروع کردی جس میں ایک بکتر بند گاڑی کا استعمال ٹیکسی کے طور پر کیا جارہا ہے جس کا کرایہ کم از کم 1000 ڈالر رکھا گیا ہے۔

مرلن بیچلر کا کہنا ہے کہ پہلے پڑوسیوں، پھر دوستوں، اور دوستوں کے دوستوں کے بعد عام افراد نے ان سے رابطہ کیا اور سب اس میں سوار ہونا چاہتے تھے۔


مرلن کا مزید کہنا تھا کہ اب لوگ بڑے شوق سے اس پرسوار ہوکر خاص تقاریب، شادیوں اور جنازوں وغیرہ میں جاتے ہیں اور وہ ایک چکر کے 1000 ڈالر لیتے ہیں۔

مرلِن کے مطابق اس ٹینک نما سواری کے انشورنس اخراجات ان کی خاندانی ہونڈا سوک گاڑی سے بھی کم ہیں۔

مرلن کا کہنا تھا کہ یہ سروس خالص تفریحی مقاصد کے لیے ہے اسی لئے وہ کوشش کررہے ہیں کہ ان کو سیر و تفریح، سالگرہ اور دیگر تقاریب کے لیے انہیں لائسنس مل جائے۔

دوسری جانب شمالی امریکا ایک منفرد واقعہ پیش آیا ہے، شمالی امریکا کی آزاد ریاست ’باجا کیلیفورنیا سُر‘ میں ایک مرنے والے شخص کو اس کی گاڑی سمیت دفنا دیا گیا۔

2245586-burriedwithtruckx-1636543018-986-640x480.jpg


اس شخص کا نام ڈون آڈان آرانا تھا اور وہ پورٹو سان کارلوس کا رہائشی تھا، ڈون آڈان کو دو سال قبل اس کے بیٹے نے ایک قیمتی لوڈر ٹرک اسے تحفے میں دیا تھا لیکن بعد ازاں وہ ایک ناقابلِ علاج بیماری میں مبتلا ہو گیا جس کے باعث اس نے وصیت کی کہ اسے اپنے بیٹے سے تحفے میں ملی ہوئی گاڑی سمیت دفنایا جائے۔

چند روز پہلے جب اس کا انتقال ہوا تو اہلِ خانہ نے وصیت پر عمل کرتے ہوئے خاص طور پر ایک بڑی قبر بنوائی جس میں پہلے ایک کرین کی مدد سے یہ لوڈر ٹرک اتارا گیا، اس کے بعد ڈون آڈان کی کا تابوت اس لوڈر کے پچھلے حصے میں رکھ کر قبر بند کردی گئی۔
 

jani1

Chief Minister (5k+ posts)
یہی چیز جب افغانستان میں کوئی کرے تو اسکا مزاق اڑایا جاتا ہے۔۔۔
 

Back
Top