
محبت، عزت کے ساتھ ساتھ لالچ اور خوف جیسے جذبات عام انسانوں کے علاوہ دنیا کے بادشاہوں میں بھی ہوتے ہیں اور ایسے ہی کچھ جذبات برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم اور ان کے بھائی شہزادہ اینڈریو میں بھی پائے جاتے ہیں جس کا اظہار بادشاہ چارلس سوم کی طرف سے کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کی طرف سے اپنے بھائی شہزادہ اینڈریو کو ونڈسرپیلس خالی کر کے جانے کا حکم دے دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق چارلس سوم کے بھائی نے شہزادہ اینڈریو کی طرف سے 30 ملین پائونڈ مالیت کے محل خالی نہ کرنے کی صورت میں تعلقات ختم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ برطانیہ کے کنگ چارلس سوم کی طرف سے اپنے بھائی کو ونڈسر پیلس خالی کرنے کا حکم کیوں جاری کیا گیا اس کے پیچھے ایک اہم کہانی چھپی ہوئی ہے۔
شہزادہ اینڈریو اپنی سابقہ بیوی شہزادی سارہ کے ساتھ ونڈرپیلس میں 30 کمروں پر مشتمل رائل لاج میں رہائش پذیر ہیں۔ شہزادہ اینڈریو کو جیفری ایپسٹین سکینڈل کیس کے بعد استعفیٰ دینے پر مجبور کیا گیا اور بعدازاں انہیں سرکاری ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق بادشاہ چارلس سوم کے بھائی اینڈریو کا کوئی ذریعہ معاش نہیں ہے اور انہیں عرصہ دراز سے چارلس سوم کی طرف سے ونڈسرپیلس چھوڑنے کا حکم دیا جا رہا ہے۔ دوسری طرف یہ افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں کہ پرنس آف ویلز ولیم، کنگ چارلس کے تخت کے وارث کے طور پر اپنا کردار کی عکاسی کرنے کیلئے وہاں پر رہائش پذیر رہنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
کنگ چارلس سوم کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی طرف سے اپنے بھائی اینڈریو کو ایک پیشکش کی گئی جس کے تحت انہیں ڈچز آف لنکاسٹر سے اپنے پیسوں میں سے بڑی آمدنی دی جائے گی۔ اینڈریو نے محل چھوڑنے کا فیصلہ صحیح وقت پر کر لیا تو برطانوی بادشاہ چارلس کو اپنے اس امدادی پیکیج کا دوبارہ سے جائزہ لینا پڑے گا۔
کنگ چارلس کے قریبی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس صورت میں ڈیوک کو محل کی حفاظت کے اخراجات میں سے بڑا حصہ برداشت کرنا پڑے گا۔میڈیا رپورٹس میں یہ الزامات بھی گردش کر رہے ہیں ہے کہ شہزادہ اینڈریس اس محل کی دیکھ بھال کے لیے سالانہ بنیادوں پر خرچ ہونے والے 4 لاکھ پائونڈ اخراجات بھی پورا کرنے سے قاصر ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9kinshdhhk.png