برازیل میں ایکس پر پابندی، وی پی این استعمال کرنے والوں کو بھاری جرمانے

23fineoncinnbtatzidkkdl.png

برازیل میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کی بندش کے بعد وی پی این استعمال کرنے والوں پر ہزاروں ڈالر کےجرمانے عائد کرنا شروع ہوگئے ہیں۔

برازیل حکومت اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کے مالک ایلون مسک کے درمیان ٹویٹر کی بندش کے حوالے سے تنازعہ شدت اختیار کرگیا، برازیلین عدالت کی جانب سے ایکس پر عائد پابندی کے فیصلے کے بعد لوگوں نے وی پی این کا استعمال شروع کیا تو حکومت نے وی پی این کے استعمال پر جرمانے عائد کرنا شروع کردیئے۔

برازیلین حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جو بھی شخص وی پی این استعمال کرے گا اس پر 8ہزار 874 ڈالر یومیہ جرمانہ عائد کیا جائے گا، حکومت کے مطابق ایکس پر بڑے پیمانے میں حکومت مخالف مواد شیئر کیا جارہا ہے اور ایکس انتظامیہ سینسر شپ کی پالیسی ترک کیے ہوئے ہے ۔

ایلون مسک نے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ برازیل پر آمرانہ حکومت کا تسلط ہے، وی پی این کے استعمال پر جرمانہ عائد کیےجانے سے پتا چلتا ہے کہ برازیل کی حکومت عوام کے جذبات سے خائف ہے۔

https://twitter.com/x/status/1830141943742898308
خیال رہے کہ برازیل کی سپریم کورٹ نے (سابقہ ٹویٹر) ایکس کی جانب سے جعلی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی اور ایکس کا برازیل میں قانونی نمائندہ مقرر کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

تاہم ایکس کے مالک ایلون مسک کی جانب سے برازیلین عدالت کے حکم کو اظہار رائے کی آزادی کے خلاف قرار دینے اور فیصلے پر عمل درآمد نا کرنےپر عدالت نےبرازیل میں ایکس پر پابندی کے احکامات جاری کردیئے اور نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن ایجنسی کو ملک میں فوری طور پر ایکس سروسز کو مکمل بند کرنے کا حکم دیدیا تھا۔
 

Back
Top