برازیل حکومت نے "ایکس" پر پابندی عائد کردی

11xbananinbrazillskkd.png

برازیلی حکومت نے عدالتی احکامات پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق برازیل کی سپریم کورٹ نے (سابقہ ٹویٹر) ایکس کی جانب سے جعلی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی اور ایکس کا برازیل میں قانونی نمائندہ مقرر کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

تاہم ایکس کے مالک ایلون مسک کی جانب سے برازیلین عدالت کے حکم کو اظہار رائے کی آزادی کے خلاف قرار دینے اور فیصلے پر عمل درآمد نا کرنےپر عدالت نےبرازیل میں ایکس پر پابندی کے احکامات جاری کردیئے اور نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن ایجنسی کو ملک میں فوری طور پر ایکس سروسز کو مکمل بند کرنے کا حکم دیدیا۔


برازیلین سپریم کورٹ نے گوگل اور ایپل سمیت دیگر انٹرنیٹ پرووائیڈرز کو بھی ایلس کو روکنے کیلئے رکاوٹیں لگانے کا حکم دیا۔

دوسری جانب برازیلین نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عدالتی ایلون مسک نے عدالتی حکم پر عمل درآمد کی حامی بھر لی ہے تاہم اگلے 24 گھنٹوں تک ایکس کی سروسز بند رہے گی۔
 

Back
Top