
وزیراعظم شہباز شریف 31 دسمبر کو 'اڑان پاکستان' پروگرام کا اعلان کریں گے جس کے تحت برآمدات کا سالانہ ہدف 60 ارب ڈالرز تک بڑھانے کا عزم کیا گیا ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف رواں سال کے آخری روز یعنی 31 دسمبر کو 'اڑان پاکستان' پروگرام کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔ وزارت منصوبہ بندی کے مطابق، یہ پروگرام 5 سالہ قومی اقتصادی منصوبے پر مشتمل ہوگا جو 2024 سے 2029 تک جاری رہے گا۔
ذرائع کے مطابق، حکومت اس پروگرام کے ذریعے 2029 تک برآمدات کو سالانہ 60 ارب ڈالرز تک بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ علاوہ ازیں، آئندہ سالوں میں آئی ٹی گریجویٹس کی تعداد میں ہزاروں کا اضافہ کیا جائے گا۔
وزرات منصوبہ بندی کے ذرائع نے اس بات پر زور دیا ہے کہ 'اڑان پاکستان' کے تحت پاکستان کی معیشت کو 2035 تک 1000 ارب ڈالرز کی بنیاد فراہم کرنا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد شرح خواندگی میں اضافہ اور غربت میں کمی لانا بھی ہے۔
پروگرام کے تحت خاص طور پر آئی ٹی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے اہم اقدامات کیے جائیں گے، جس سے قومی معیشت کی بہتری میں مدد ملے گی۔ یہ پروگرام ملکی ترقی کے مقاصد کے حصول میں سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے اور روزگار کے مواقع بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔
- Featured Thumbs
- https://i.imghippo.com/files/TF7356NGs.jpg