
آؤٹ قرار دیئے جانے پر غصے میں سٹمپس پر بیٹ مارنے پر بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان پر دو میچز کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کو ہفتہ کے روز ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے ایک روزہ میچ میں دو مواقع پر آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے دو میچز کی پابندی عائد کی ہے۔
خیال رہے کہ بھارتی اور بنگلہ دیش کی ویمنز کرکٹ ٹمورں کے مابین کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کو ایمپائر کی جانب سے ایل بی ڈبلیو آؤٹ دینا پسند نہیں آیا تھااور انہوں نے شدید غصےکا اظہار کرتے ہوئے وکٹ سٹمپس پر بیٹ ماردیا تھا۔
بعد ازاں مچ کے اختتام پر پریزینٹیشن میں گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ویمنز ٹیم کی کپتان نے ایمپائر کے فصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ یہاں آنے پر ہم خود کو اییس صورتحال کیلئے تیاری کر کے آئیں گے، ایمپائر نے ناقص فیصلو ں کے ذریعے بنگلہ دییش ٹیم کو جتوانے کی کوشش کی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12jahahhrpabbandi.jpg