
ورلڈ کپ میں اپنی بدترین کارکردگی کی بدولت ایونٹ سے باہر ہونےو الی بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو بھی ٹیم سے نکالے جانے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کے بعد بھارت کی نیوزی لینڈ سے شیڈولڈ سیریز میں ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں بشمول کپتان ویرات کوہلی کو آرام دینے پر غور شروع کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بورڈ میں ویرات کوہلی کو ٹی 20 کے علاوہ ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے پر بھی غور ہورہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایک 2 روز میں بورڈ کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان ایک سے دو روز میں کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ دبئی میں جاری آئی سی سی ٹی 20 میں بھارتی ٹیم سپر 12 مرحلے میں ہی ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے، بھارت نے اس راؤنڈ میں اپنے ابتدائی میچز میں بدترین شکست کھائی ۔
بھارتی سپورٹس تجزیہ کار وکرانت گپتا نے بی کہا تھا کہ ویرات کوہلی کی شاید اب ٹی 20 ٹیم میں جگہ نہ بنے جس پر کوہلی کے فینز کی جانب سے شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔
https://twitter.com/x/status/1456840925808787460
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/kohl.jpg