
ملک بھر میں بجلی کے بلوں سے شہری پریشان ہیں اور اس معاملے پر اب لوگوں کا خون بھی سفید ہونے لگا ہے۔ ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقہ گرجاکھ روڈ میں واقع ایک گھر میں بجلی کے بل کی ادائیگی کے معاملے پر ایک ہی مکان میں رہنے والے دو بھائیوں کے درمیان جھگڑا ہونے پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا۔
گھر کا بجلی کا بل 10 ہزار 500 روپے آیا تھا اور بڑے بھائی کے آدھی رقم کا تقاضا کرنے پر چھوٹے بھائی نے انکار کیا جس پر تلخ کلامی ہوئی اور بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا۔
بجلی بل کے تنازعے پر قتل ہونے والے نوجوان کے گھر والوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے بھی اس معاملے پر لڑائی ہوتی تھی اس دفعہ 10 ہزار 500 روپے بل آیا تو دونوں بھائیوں میں بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ بیوہ خاتون نے حکومت کو کوسنے دیتے ہوئے کہا کہ لوگ اپنا بل اتاریں یا اپنے بچوں کا پیٹ بھریں، لوگوں کا جینا حرام کر دیا گیا ہے۔
قتل ہونے والے نوجوان کے متاثرہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کو بھی کوستے رہے اور کہا کہ ان کی وجہ سے یہ چھوٹے چھوٹے بچے یتیم ہو گئے ہیں، اب کوئی ان کا وارث بنے گا۔ قتل ہونے والے نوجوان کے بہنوئی کا کہنا تھا کہ بجلی بل کے معاملے پر گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا اس دفعہ بل آیا تو دونوں بھائیوں کے درمیان جھگڑا شروع ہو گیا۔
انہوں نے بتایا کہ چھوٹے بھائی عمر فاروق نے بل ادا کرنے سے انکار کر دیا تھا جس پر بڑے بھائی مرتضیٰ نے چھری کے وار کر کے اسے قتل کر دیا، قتل ہونے والا نوجوان شادی شدہ تھا اور اس کے 2 بچے بھی تھی، مقتول کا بڑا بھائی غیرشادی شدہ ہے جسے پولیس نے واقعے کے بعد گرفتار کر لیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1815750951518577022
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11bujliskkjskjdkjshjjaa.png