
وفاقی وزیر برائے توانائی کا بجلی کی قیمت میں کمی سے متعلق اہم بیان
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے آئندہ 18 ماہ کے دوران بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی سے متعلق اہم بیان جاری کردہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے آئی بی اے میں منعقد ایک کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ آئندہ 18 ماہ میں بجلی کی قیمت میں 10 سے 12 روپے فی یونٹ کمی کاامکان ہے، اگر ضرورت محسوس ہوئی تو آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ بھی کروایا جائے گا، تاہم امید ہے کہ اس کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
قبل ازیں انہوں نے کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا بہت جلد بجلی کے تقسیم کار 10 میں سے 7 اداروں کی نجکاری کردی جائے گی، حکومت بجلی کی قیمت میں کمی لانے کیلئے کوشاں ہیں۔
اویس لغاری نے کہا کہ زیادہ آمدنی حاصل کرنے والے گروپس سولر نیٹ میٹرنگ سے فائدہ اٹھاتے ہیں، پاکستان خطے میں سب سے زیادہ صاف توانائی پیدا کرنے ولا ملک ہے اور اس پر ہمیں فخر ہونا چاہیے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/awais-leghari-pak-a.jpg