
بجلی کی قیمت میں اضافے اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث پاور لومز کی صنعت تباہ ہو چکی ہے جس پر فیصل آباد کے پاور لومز ملازمین اور مالکان نے احتجاج کیا۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث پاور لومز کی صنعت تباہ ہو چکی ہے پاور لومز مالکان اور بیروزگار ہزاروں مزدوروں کے ساتھ سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرتے ہوئے موجودہ حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی 60 روپے فی یونٹ ادائیگی ناممکن ہو چکی ہے اور ہم فیکٹریاں بند کرنے پر مجبور ہیں۔پیداواری لاگت کے باعث خسارے کے بوجھ تلے دبنے کے بعد فیکٹریاں بند ہو رہی ہے اور ہزاروں ہنرمند بیروزگار ہو چکے ہیں۔
پاور لومز مالکان وملازمین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کو آگاہ کر چکے ہیں کہ بجلی کی موجودہ قیمت پر پاور لومز انڈسٹری چلنا ناممکن ہے، ابھی جزوی طور پر پاور لومز انڈسٹری بند ہو رہی ہے لیکن حالات ایسے ہی رہے تو مکمل بند ہوسکتی ہے۔‘بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور قیمت میں اضافے کے باعث ہزاروں مزدور بیروزگار ہو چکے ہیں، ان حالات سے موجودہ حکومت کو بتا چکے ہیں، اس کے باوجودہ موجود حکومت ہماری بات پر کان نہیں دھر رہی جو تشویش کا باعث ہے۔
https://twitter.com/x/status/1569260704233885697
پاور لومز کی جزوی بندش سے پیداوار میں کمی ہوئی ہے کیوں کہ لاگت زیادہ ہونے کے باعث آرڈرز پورے نہیں ہو رہے اور اخراجات اور لیبر کو مزدوری بھی پوری نہیں مل رہی جبکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث ملنے والے آرڈر بھی بروقت تیار نہیں ہو رہے، ان حالات میں اس انڈسٹری کو چلانا مشکل ہوچکا ہے۔ متعدد پاور لومز بند ہو چکی ہیں اور جو چل رہی ہیں وہ نقصان میں چل رہی ہیں، حکومت بات سننے کو تیار نہیں جس کے باعث آج سڑکوں پر ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1569216158242414592
یاد رہے کہ پاکستان میں مجموعی طور پر تین سے چار لاکھ پاور لومز ہیں جن میں سے ڈھائی لاکھ صرف فیصل آباد میں ہیں جبکہ ملک کی مجموعی قومی پیداوار میں ٹیکسٹائل شعبے کا آٹھ فیصد سے زائد حصہ ہے اور ملک کے مجموعی برآمدی شعبے میں اس کی مصنوعات کا حصہ تقریباً ساٹھ فیصد ہے۔ ’برآمدات میں کمی سے ملک معاشی طور پر نقصان ہو رہا ہے۔
پاور لومز مالکان کا کہنا ہے کہ پیداواری لاگت کم نہیں ہوئی تو ہم دوسرے ملکوں سے آنے والے کپڑے کی قیمت کا مقابلہ کسی صورت نہیں کر سکیں گے۔ ملک بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا مسلسل جاری ہے اور شہریوں کے ساتھ ساتھ پاور لومز کی صنعت بھی شدید متاثر ہو رہی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11powerloomdobarabnd.jpg