
حکومت عوام کی جیبوں سے کسی نہ کسی طریقے سے پیسے نکلوا ہی لیتی ہے۔ ابھی بجلی کے بلوں میں شامل فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پوری طرح نکلا نہیں تھا کہ اب حکومت نے مزید 5 ارب روپے کا ٹیکہ لگانے کی تیاری کر لی ہے۔
حکومت نے ریڈیو پاکستان کو بھی مالی بحران سے نکالنے کیلئے ریڈیو فیس کے نام پر 15 روپے بجلی کے بل میں شامل کرنے کیلئے مشاورت شروع کر دی ہے۔ جس کے بعد اب بلوں میں صارفین سے 15 روپے وصول کئے جانے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ریڈیو پاکستان کو بحران سے نکالنے کے لیے نیا منصوبہ سامنے آگیا اور منصوبے کے تحت بجلی صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی۔ ریڈیو پاکستان کیلئے بجلی بلوں میں صارفین سے 15 روپے وصول کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
منظوری سے بجلی صارفین پر سالانہ 5 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے ہوگا۔ ریڈیو پاکستان نے تجویز دی ہے کہ بجلی بلوں میں پی ٹی وی فیس 35 سے بڑھا کر 50 روپے کی جائے، پی ٹی وی فیس کے اضافی 15 روپے ریڈیو پاکستان کو دینے کی تجویز دی ہے۔
ریڈیو پاکستان نے تجویز وزارت اطلاعات و نشریات کو بھجوا دی ہے ، تجویز ریڈیو پاکستان کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے دی گئی، تجویز کا مقصد پنشنرز کے مسائل کو حل کرنا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bill-bijli%20radio.jpg