
چیمپئن باکسر محمد وسیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔ مکے باز کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔
کراچی (دنیا نیوز) باکسر محمد وسیم جنوبی کوریا میں فتح کے جھنڈے گاڑنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ کہتے ہیں کہ اتنی بڑی آبادی والا ملک بھارت جو کارنامہ نہیں کر سکا وہ انہوں نے کر دکھایا۔
چیمپئن باکسر محمد وسیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔ مکے باز کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔
اسلام آباد ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد وسیم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نمائندگی ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے مسلسل دوسری بار ورلڈ فلائی ویٹ سلور کیٹیگری میں فتح کے ساتھ تاریخ رقم کی۔
کوئٹہ کے سپوت نے فلپائنی حریف گیمل میگرامو کو دو پوائنٹس سے مات دیکر ٹائٹل جیتا۔
Source:
Last edited by a moderator: