باپ رے باپ، انوارالحق کاکڑ کے نگران وزیراعظم بننے پر دلچسپ تبصرے

baaph112hh211.jpg

گزشتہ روز سینیٹر انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم مقرر کردیا گیا، وزیر اعظم شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کی ملاقات میں بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے رہنما کے نام پر اتفاق ہوا جسکے بعد صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری دی

نگران وزیراعظم کیلئے بڑے بڑے اور مضبوط امیدوار موجود تھے لیکن آخرکار ایک سیاسی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی(باپ) سے تعلق رکھنے والا سینیٹر ہی نگران وزیراعظم بنا جس پر سوشل میڈیا صارفین اور صحافیوں نے حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ بندہ تو کسی کے وہم وگمان میں بھی نہیں تھا پھر کیسے وزیراعظم بن گیا۔

تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ انوارالحق کاکڑ نہ ن لیگ کی مرضی کا ہے، نہ پیپلزپارٹی کی مرضی کا بلکہ یہ اسٹیبلشمنٹ کی مرضی کا ہے۔ نگران وزیراعظم کی تعیناتی پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرہ کئے، کسی نے کہا کہ باپ رے باپ تو کسی نے کہا کہ باپ جیت گیا، بیٹے ہارگئے۔

ڈاکٹرشہبازگل نے مریم نواز کا ایک کلپ شئیر کیا جس میں وہ باپ پارٹی کو "باپ رے باپ"کہہ کر بلاتی ہیں۔۔اس پر شہبازگل نے کہا کہ باپ رےباپ۔۔ ابا جی، باجی اور چاچا جی المعروف آنکھوں کا تارا
https://twitter.com/x/status/1690345446420738048
صحافی طارق عزیز نے کہا کہ پوری سیاسی قیادت ٹکے ٹوکری، انوارلحق کا کڑ کا نام آیااور سب نے دونوں ہاتھوں سے سیلوٹ کیااور بیعت کی۔ ایک سے بڑھ کر دوسرا بہترین اور تاریخ ساز فیصلہ قرار دے رہا ہے کہ مالک خوش ہوجائیں
https://twitter.com/x/status/1690388557356052480
صدیق جان نے تبصرہ کیا کہ باپ جیت گیا، بیٹے ہارگئے
https://twitter.com/x/status/1690360684998012928
صابر شاکر نے کہا کہ باپ نے کہا باپ ,سب نے کہا باپ , اور اسطرح باپو آگئے ۔۔۔۔ تمام شیروانیاں پھٹ گئیں۔ بتایا بھی تھا تین مہینے پہلے کا یہ فیصلہ ہے ، نگران کابینہ بھی فائنل ہے اور اب بیوروکریسی کی باری ہے
https://twitter.com/x/status/1690314693477339137
صحافی امتیاز عالم نے تبصرہ کیا کہ باپ رے باپ کے نگران وزیرآعظم انوار الحق کاکڑ کا انتخاب اہل اختیار کی مرضی۔ وہ ق لیگ،ن لیگ اور پھر باپ پارٹی میں رہے۔ وہ سب سے اچھے تعلق بنانے کے ماہر ہیں۔ پڑھے لکھے اور زہین ہیں۔ بلوچستان کی ھنگامہ پرور سیاست میں وہ اسٹیبلشمینٹ کے ساتھ رہے ہیں۔ چلیں گے وہ انکے ہی اشارے پہ۔
https://twitter.com/x/status/1690374570463682560
عدیل راجہ نے طنز کیا کہ نواز شریف ڈٹ گیا کہ نعرے مارنے والے صحافی اب سینہ کوبی کر رہے!!! پہلے ہی علم تھا، نکا دغا دے گا، آنکھ کا تارا جو ہے!
https://twitter.com/x/status/1690350324249509889
ہما نے تبصرہ کیا کہ قوم کے باپ نے باپ پارٹی سے بیٹا چن لیا۔۔ حکومت اور اپوزیشن دنوں نے ابو کے انتخاب پر رضامندی ظاہر کردی
https://twitter.com/x/status/1690324795638849537
وقاص امجد نے کہا کہ باپ پارٹی والے اپنا وزیراعظم کے آئے ہیں جن کا کہیں نام ہی نہیں تھا۔۔۔ پی ڈی ایم والوں کے ساتھ آگے بھی ایسے ہی ہاتھ ہونے والے ہیں۔۔
https://twitter.com/x/status/1690304808089985025
ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ ایک لفافہ صحافی شدومد سے یہ تبلیغ کر رہا ہے کہ نگران وزیرِاعظم کے معاملے میں ن لیگ کی حکومت نے چھوٹے صوبے کو نمائندگی دی ہے اصل میں راجہ ریاض کے ذریعہ "باپ پارٹی" نے انوار الحق کاکڑ کا نام پیغام کے ساتھ بھیجا کہ بیٹا یہ نگران وزیرِ اعظم ہو گا دستخط کر دو
https://twitter.com/x/status/1690416891331002368
شفقت چوہدری نےلکھا کہ باپ پارٹی باپو کی فرمان بردار ہے اسی لئے وہیں سے نگران وزیراعظم بھی لیا ہے ویسے بھی سیاستدان چاہتے تھے کہ ابھی الیکشن نہ ہوں اور اسٹیبلشمنٹ نگران سیٹ اپ چلاتی رہے تو پھر بندہ بھی تو انہوں نے اپنا ہی لانا تھا نااسی لئے تو ریکوڈک والے بابا سب سے ملاقاتیں کر رہے تھے
https://twitter.com/x/status/1690315194793115649
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
پاکستان میں حکومت کے نام پہ کھل عام ایک سرکس چل رہا ہے۔۔ لوگ دیکھ اور سمجھ رہے ہیں لیکن کچھ کر نہیں سکتے ۔
 

Back
Top