
مشہور اینکر اور ملک کی مایہ ناز قانون دان عاصمہ جہانگیر کی صاحبزادی منیزے جہانگیر کو اپنے پروگرام میں عمران خان کے نکاح سے متعلق سوال کرنا مہنگا پڑگیا، پروگرام میں شریک سینئر وکلاء نے منیزے جہانگیر کے سوال پر جواب دینے سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق منیزے جہانگیر نے آج نیوز پر اپنے پروگرام"سپاٹ لائٹ" میں عمران خان کے مبینہ طور پر بشریٰ بی بی کی عدت پوری ہونے سے قبل نکاح کرنے سے متعلق سوال اٹھایا جس پر پروگرام میں شریک بیرسٹرجہانگیر جدون نے کہا کہ میں ایسے نجی معاملات سے متعلق سوال پر کوئی ردعمل نہیں دے سکتا۔
منیزے جہانگیر نے اس سوال کو دوبارہ اٹھاتے ہوئےحسن رضا پاشا سے پوچھا کہ اگر عمران خان اس معاملے میں نااہل ہوگئے تو کیا ایسا نہیں ہوگا کہ ایک اور وزیراعظم نااہلی کی بھینٹ چڑھ گیا؟
حسن رضا نے کہا کہ فیملی میٹرز کو سیاسی طور پر استعمال یا مس یوز نہیں کرنا چاہیے، میں جہانگیر جدون کی بات کی توثیق کرتا ہوں، میں نے آج تک کسی سیاستدان کی ذاتی زندگی کے بارے میں بات نہیں کی، اس معاملے پر ڈسکشن بھی نہیں ہونی چاہیے، یہ ان کا اپنی اہلیہ کے ساتھ معاملہ ہے۔
پروگرام میں شریک سینئر وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ عمران خان کے خلاف یہ کیس ایک انتہائی کمزور مقدمہ ہے، اگر یہ کیس چلے گا تو اس کو کرنے والے اس کیس سے بھاگیں گے، اس کیس میں کچھ بھی نہیں ہے۔
منیزے جہانگیر کی جانب سے بار بار اس سوال کو اٹھانےا وروکلاء کی جانب سے جواب نا دینے پر پاکستا ن تحریک انصاف کے رہنماؤں، صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین نے منیزے جہانگیر کو آڑے ہاتھوں لیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ یقین نہیں آتا کہ عاصمہ جہانگیر کی بیٹی اتنی اخلاقی پستی میں گر سکتی ہے۔ مہمان بات کرنے سے انکاری ہیں لیکن عورتوں کے حقوق کی علمبردار منیزے جہانگیر کیچڑ اچھالنے پر اتنی بضد کیوں؟
https://twitter.com/x/status/1727586373203300577
ڈاکٹر شہباز گل نے مزید کہا کہ جہانگیر جدون ن لیگ کا حصہ رہ چکے ہیں مگر تربیت اچھی ہونے کی وجہ سے انہوں نے ایسے گھٹیا سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا،
https://twitter.com/x/status/1727573426905251970
پی ٹی آئی رہنما اظہر مشہوانی نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر خود کو بڑا لبرل کہتی تھیں، ان کی بیٹی کی حرکتیں چیک کریں، تین لوگوں سے سوال پوچھا مگر تینوں نے مل کر منیزے جہانگیر کو ذلیل کیا۔
https://twitter.com/x/status/1727573426905251970
مزمل اسلم نے کہا کہ اگر آج منیزے جہانگیر کی والدہ زندہ ہوتیں تو وہ اس کیس کی مخالفت میں آخری حد تک جاتیں، مگر منیزے جہانگیر کسی کی خوشودی کیلئے بار بار کوششیں کررہی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1727594008820826537
صحافی عمران افضل راجا نے کہا کہ منیزے جہانگیر خود بھی خواتین کے حقوق کی بہت بڑی علمبردار دکھائی دینے کی کوشش کرتی ہیں، تمام شرکاء کے غیر اخلاقی موضوع پر بات کرنے سے گریز کے باوجود منیزے جہانگیر اسی ٹاپک پر بحث کررہی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1727419959985532979
صحافی ارم زعیم نے کہا کہ تمام مہمانوں نے آئینہ دکھادیا مگر منیزے جہانگیر باز نہیں آئیں، وہ یہ سننا چاہتی تھیں کہ کوئی یہ کہہ دےکہ عمران خان اس کیس میں نااہل ہوجائیں گے، مگر انہیں مایوسی اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
https://twitter.com/x/status/1727425539814961367
ساجد اکرام نے کہا کہ اگر عاصمہ جہانگیر زندہ ہوتیں تو بغض عمران میں اسی ٹولے کے ساتھ کھڑی ہوتیں۔
https://twitter.com/x/status/1727524346292318517
حمزہ خان نے کہا کہ تینوں مہمانوں نے منیزے جہانگیر کو انکار کردیا مگر وہ باز نہیں آئیں، یہ سو کالڈ لبرل اور عاصمہ جہانگیر کی بیٹی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1727548445857357976
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/munaizh11h.jpg