Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
بارکھان کے علاقے رڑکن میں مسلح افراد نے7 مسافروں کو شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد بس سے اتار کر قتل کردیا،
مسافر ذیشان کے مطابق،میرے بھائی عدنان کو بس سے اتارا اور قتل کر دیا،10، 12 مسلح افراد نے بس کو روکا تھا، ڈرائیور اور باقی مسافروں کو چھوڑ دیا۔
https://twitter.com/x/status/1891953411794383078
سانحہ میں متاثرہ خاندان کی مسافر خواتین نے بتایا کہ ہم کوئٹہ سے فیصل آباد جارہے تھے، ہمارے بھائی کا شناختی کارڈ دیکھا اور دھکے مارتے ہوئے بس سے اتارا۔
ڈی سی بارکھان کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے مسافر بس کو روکا اور اس میں سوار افراد کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد 7 مسافروں کو اتارا اور بعد ازاں انہیں گولیاں مار کر قتل کردیا۔