
سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بابراعظم کو شاہین آفریدی کی کپتانی میں کھیلنا چاہیے تھا، اگر وہ ایسا کرتے تو میری اور دنیا کی نظر میں ان کی عزت بڑھ جاتی۔
تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بابر اعظم کو اسٹینڈ لینا چاہئیے تھا اور انہیں کہنا چاہیئے تھا کہ میں شاہین کی کپتانی میں کھیلنا چاہتا ہوں تو دنیا بھر کی نظر میں ان کی عزت بڑھ جاتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر شاہین کو کپتان بناہی دیا گیا تھا تو یہ غلط فیصلہ تھا کہ انہیں فوری طور پر کپتانی سے ہٹادیا گیا، گروپنگ ٹیم کے کپتان کو کمزور کردیتی ہے، اگر ٹیم میں گروپنگ ہونے لگے تو اس کا مطلب ہے کہ لڑکوں کی نظر میں کپتان کی عزت کم ہونے لگی ہے۔
شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ اگر کپتان مضبوط ہوگا تو ٹیم میں گروپنگ کی باتیں نہیں ہوں گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹا کر شان مسعود اور شاہین آفریدی کو کپتانی سونپی گئی تھی، جس کے بعد آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچز میں وائٹ واش اور نیوزی لینڈ کیخلاف 5 ٹی 20 میچز میں سے 4-1 سے شکست کے بعد شاہین آفریدی کو کپتانی سے ہٹا کر دوبارہ یہ ذمہ داری بابر کو سونپ دی گئی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13jshhaiisjafrididkjfjfj.png