بابر اعظم کپتانی سے دستبردار، کپتانی کا نیا مضبوط امیدوار کون؟

10bababrazassjsjhdhrzwan.png

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے ایک پیغام میں وائٹ بال کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا، ان کا استعفیٰ کرکٹ بورڈ نے منظور کر لیا ہے۔

بابر اعظم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ میں قومی ٹیم میں بطور کھلاڑی اپنا بھرپور کردار ادا کرنے پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ فیملی کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں، اب تک جو کچھ حاصل کیا اس پر فخر ہے اور بطور کھلاڑی اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کیلئے تیار ہوں۔

https://twitter.com/x/status/1841188496263856532
بابراعظم کے ایک بار پھر سے پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہونے کے بعد قومی ٹیم کی کپتانی کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے مضبوط امیدوار کا نام بھی گردش کرنے لگا ہے۔ ذرائع کہنا ہے کہ بابراعظم کے کپتانی سے دستبردار ہونے کے بعد قومی وکٹ کیپر وبیٹسمین محمد رضوان مضبوط ترین امیدوار ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی وائٹ بال کرکٹ کی حکمت عملی تیار کرنے کا عمل جلد شروع کرے گی جس کے لیے سلیکشن کمیٹی کو محمد رضوان سے مشاورت کرنے کے لیے کہہہ دیا گیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق بورڈ بابر اعظم کی حمایت جاری رکھے گا اور ہمیں امید ہے کہ بطور ورلڈ کلاس بلے باز اور سینئر ٹیم ممبر پر ان کے پاس اپنی صلاحیتوں کے اظہار کیلئے بہت کچھ ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ورلڈکپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد بابراعظم 15 نومبر 2024ء کو کرکٹ کے تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے مستعفی ہو گئے تھے۔ بابر اعظم کے استعفیٰ کے بعد ٹی 20 کیلئے شاہین شاہ آفریدی جبکہ ٹیسٹ ٹیم کیلئے شان مسعود کو کپتان مقرر کیا گیا تھا تاہم نیوزی لینڈ کیخلاف شاہین شاہ کی قیادت میں قومی ٹیم کی شکست کے بعد ٹی 20 ورلڈکپ سے پہلے بابراعظم کو پھر سے وائٹ بال ٹیم کی کپتانی سونپ دی گئی تھی۔
 

Back
Top