بابر اعظم کا بڑا اعزاز،آئی سی سی کا ایوارڈ مسلسل تیسرےمہینے اپنےنام کر لیا

17bababraz,anaiicic.jpg

ماہ اگست میرے اور میری ٹیم کیلئے غیرمعمولی تھا ، میری ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا: بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان ومایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا ایک ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے بابر اعظم تیسری دفعہ پلیئر آف دی منتھ قرار دیئے گئے ہیں۔ آئی سی سی کی طرف سے بابر اعظم کو گزشتہ ماہ اگست میں بہترین کارکردگی دکھانے پر پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔ بابر اعظم اس کے علاوہ آئی سی سی مینز ون ڈے بلے بازوں کی رینکنگ میں بھی پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ماہ اگست کے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے بلے باز نکولس پوران، پاکستانی آل رائونڈ شاداب خان سمیت کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کو نامزد کیا گیا تھا۔ کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے ساتھی کھلاڑی شاداب خان اور ویسٹ انڈین بلے باز نکولس پوران کو پچھاڑتے ہوئے تیسری دفعہ یہ اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز ملنے کے بعد بابر اعظم کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ: اگست 2023ء کے لیے مجھے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار دیئے جانے پر بہت خوش ہوں۔ ماہ اگست میرے اور میری ٹیم کے لیے غیرمعمولی تھا جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی طرف سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ میں اپنے کیریئر میں 150 سے زیادہ رنز کی دوسری اننگز ملتان میں بنانے پر انتہائی خوش ہوں۔

یاد رہے کہ بابر اعظم نے سری لنکا میں افغانستان کے خلاف کھیلی گئی دوطرفہ سیریز کے پہلے میچ میں کوئی سکور نہیں بنا سکے تھے لیکن بعدازاں لگاتار 2 نصف سنچریاں بنائی تھیں۔ بابر اعظم نے ایشیاء میں بھی بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا اور نیپال کے خلاف افتتاحی میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 131 گیندوں پر 151 رنز بنائے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت آئی سی سی رینکنگ میں دوسرے، آسٹریلیا پہلے جبکہ بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔ گزشتہ روز پاک ، بھارت میچ میں قومی ٹیم اگر بھارت کو شکست دے دیتی تو پھر سے عالمی نمبر ون ٹیم بن سکتی تھی۔ بھارت کے آج سری لنکا کو شکست دینے اور 14 ستمبر کو پاکستان کے سری لنکا سے ہارنے پر بھارت رینکنگ میں دوسری نمبر پر آ جائے گا۔
 
Citizen X

President (40k+ posts)
Although it was, lets be honest a humiliating defeat lets not forget we are still at ICC ODI number 2 ranking after Australia, India being 3rd
 
idrees2be2002

Minister (2k+ posts)
jo marzi keh lo, aur jitne marzi award dey do. magar yeh accept karna pare ga ke Virat kholi duniya ka best batsmen hai.
 
Syaed

MPA (400+ posts)
17bababraz,anaiicic.jpg

ماہ اگست میرے اور میری ٹیم کیلئے غیرمعمولی تھا ، میری ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا: بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان ومایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا ایک ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے بابر اعظم تیسری دفعہ پلیئر آف دی منتھ قرار دیئے گئے ہیں۔ آئی سی سی کی طرف سے بابر اعظم کو گزشتہ ماہ اگست میں بہترین کارکردگی دکھانے پر پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔ بابر اعظم اس کے علاوہ آئی سی سی مینز ون ڈے بلے بازوں کی رینکنگ میں بھی پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ماہ اگست کے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے بلے باز نکولس پوران، پاکستانی آل رائونڈ شاداب خان سمیت کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کو نامزد کیا گیا تھا۔ کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے ساتھی کھلاڑی شاداب خان اور ویسٹ انڈین بلے باز نکولس پوران کو پچھاڑتے ہوئے تیسری دفعہ یہ اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز ملنے کے بعد بابر اعظم کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ: اگست 2023ء کے لیے مجھے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار دیئے جانے پر بہت خوش ہوں۔ ماہ اگست میرے اور میری ٹیم کے لیے غیرمعمولی تھا جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی طرف سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ میں اپنے کیریئر میں 150 سے زیادہ رنز کی دوسری اننگز ملتان میں بنانے پر انتہائی خوش ہوں۔

یاد رہے کہ بابر اعظم نے سری لنکا میں افغانستان کے خلاف کھیلی گئی دوطرفہ سیریز کے پہلے میچ میں کوئی سکور نہیں بنا سکے تھے لیکن بعدازاں لگاتار 2 نصف سنچریاں بنائی تھیں۔ بابر اعظم نے ایشیاء میں بھی بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا اور نیپال کے خلاف افتتاحی میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 131 گیندوں پر 151 رنز بنائے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت آئی سی سی رینکنگ میں دوسرے، آسٹریلیا پہلے جبکہ بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔ گزشتہ روز پاک ، بھارت میچ میں قومی ٹیم اگر بھارت کو شکست دے دیتی تو پھر سے عالمی نمبر ون ٹیم بن سکتی تھی۔ بھارت کے آج سری لنکا کو شکست دینے اور 14 ستمبر کو پاکستان کے سری لنکا سے ہارنے پر بھارت رینکنگ میں دوسری نمبر پر آ جائے گا۔
کس چیز کا اعزاز؟یہ اوورریٹڈ پھٹو صرف تصویریں کھنچواسکتے ہیں میدان میں انڈیا نے جیسے ان کی بنائی ہے اس کے بعد یہ لوگ لمبر ون ہیں نمبر ون ہرگز نہیں۔