
پاکستان ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد کو بابراعظم پر الزام لگانا مہنگا پڑگیا، احمد شہزاد کو بابراعظم پر دوستوں کو ٹیم میں کھلانے کا الزام لگانے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں امام الحق اور احمد شہزاد کے درمیان بابراعظم کی کپتانی اور ٹیم سیلکشن کے حوالے سے بحث شروع ہوئی ، اس دوران احمد شہزاد نے بابراعظم پر تنقید کی تو امام الحق نے بابر کا دفاع کرنے کی کوشش کی۔
https://twitter.com/x/status/1797367161012232457
اسی بحث کے دوران احمد شہزاد نے کہا کہ بابراعظم اپنے دوستوں کو ٹیم میں کھلارہے ہیں جو پرفارم بھی نہیں کرپارہے۔ اس پر امام الحق نے کہا کہ میں بھی بابراعظم کے دوستوں میں شمار ہوتا ہوں مگر مجھے ٹی 20 ورلڈ کی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔
امام الحق نے مزید کہا کہ بابراعظم نے بورڈ سے نہیں کہا تھا کہ مجھے قیادت کے فرائض دیئے جائیں انہیں بورڈ نے دوبارہ کپتان بنایا، کپتانی دینے اور لینے کا اختیار بورڈ کے پاس ہے۔
https://twitter.com/x/status/1797863057303249330
پروگرام کے میزبان نے کہا کہ محمد عامر اور عماد وسیم کی بابر سے دوستی نہیں ہے، عامر نے تو ایک موقع پر بابراعظم پر تنقید بھی کی تھی مگر وہ بھی آج ٹیم میں کھیل رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1797969081850818967
احمد شہزاد نے جواب دیا کہ وہ دونوں اس لیے کھیل رہے ہیں کیونکہ ان دونوں کے رابطے بورڈ کے اعلیٰ عہدیداران سے ہیں، انہی لوگوں نے عامر اور عماد وسیم کو ٹیم میں واپس بلوایا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم پر اس الزام کے بعد احمد شہزاد کو سوشل میڈیا صارفین اور کرکٹرز کی جانب سےآڑے ہاتھوں لیا جارہا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8ahmajsjshhakdjsjsj.png