
ورلڈکپ ہمت نہ ہارنے اور ذہانت کا کھیل جس کی تکمیل ورلڈکپ جیت کر آنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر وچیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ بابر اعظم کو آسٹریلیا روانگی سے قبل کہہ دیا تھا کہ ورلڈکپ لے کر آنا اس کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سفر کا آغاز کل میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف پہلے میچ سے کر رہی ہے جس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہمارے بلے بازوں کو اپنی سپیڈ تیز کرنی پڑے گی کیونکہ گیند تیزی سے نکلتا ہے جبکہ پاکستان میں ایسا نہیں ہوتا، شاٹس کھیلنے کیلئے وقت ملتا ہے وہاں ایسا نہیں ہے ورلڈکپ ہمت نہ ہارنے اور ذہانت کا کھیل جس کی تکمیل ورلڈکپ جیت کر آنا ہے۔
سربراہ پی سی بی نے کہا کہ پاکستان کے پاس ایک فاتح ٹیم موجود ہے، پرفارمنسز اوپر نیچے ہوتی رہتی ہیں، کبھی ہماری اور کبھی دوسری ٹیم اچھا پرفارم کر سکتی ہے، آپ خود کو ورلڈ چمپئن تصور کر کے اپنی بہترین پرفارمنس دیں، مقابلہ کر کے ہار بھی گئے تو یہاں کسی کو کوئی مسئلہ نہیں ہو گا، شائقین کرکٹ کی ٹیم سے وابستگی جذباتی ہوتی ہے۔ ہماری ٹیم میں پوٹینشل موجود ہے جس کا بائولنگ اٹیک بہترین ہے، بائولرز کو آسٹریلیا کی کنڈیشنز میں زیادہ تجربات کرنے کی ضرورت نہیں۔
شاہین آفریدی کے ٹیم میں شامل ہونے سے بڑا فرق پڑے گا ان کی وجہ سے قومی ٹیم تازہ دم ہو جاتی ہے، ہمیں امید ہے کہ ورلڈ کپ ہم ہی جیتیں گے۔
انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ٹیم کو انتہائی بلند حوصلے کے ساتھ کھیلنا ہو گا، اپنا بہترین کھیل دکھائیں۔
ایشیا کپ نیوٹرل مقام پر نہ کھیلنے کے پاکستانی فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ہم ایشیا کپ کی میزبانی سے دستبردار نہیں ہونگے، میزبانی ہم ہی کریں گے بھارت آنے کا فیصلہ کرے یا نہ کرے، ایشیا کپ کو کسی نیوٹرل مقام پر کھیلنے کا کہا گیا تو پاکستان شریک نہیں ہو گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8rajabababrbtadiatha.jpg