بابر اعظم اور پی سی بی انتظامیہ کے خلاف مذموم مہم پر مکی آرتھر برہم

12mickyarthur.png

مجھے ان تمام کھلاڑیوں پر فخر ہے کیونکہ انہوں نے میچ کے اختتام تک بھرپور محنت کی: ڈائریکٹر قومی کرکٹ ٹیم

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023ء میں مسلسل چوتھی شکست کا سامنا کرنےو الی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور انتظامیہ کے خلاف جاری مذموم مہم پر مکی آرتھر برہم ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر قومی کرکٹ ٹیم مکی آرتھر کی طرف سے برہمی کا اظہار جنوبی افریقہ سے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہارنے پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ جنوبی افریقہ سے شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے سیمی فائنل تک پہنچنے کے امکانات بھی معدوم ہو چکے ہیں۔


قومی کرکٹ ٹیم کو روایتی حریف بھارت اور آسٹریلیا سے شکست کے بعد ٹورنامنٹ کی قدرے کمزور ٹیم افغانستان سے بھی 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ افغانستان کے بعد گزشتہ روز جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کو ایک بار پھر سے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

قومی کرکٹ ٹیم جو اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر چھٹے نمبر پر موجود ہے نے ٹورنامنٹ کا آغاز ورلڈکپ 2023ء کی فیورٹ ٹیم کے طور پر شروع کیا تھا لیکن اب پے درپے شکستوں کے بعد ٹیم کے ٹورنامنٹ سے جلد باہر ہونے کے امکانات ہیں۔ مکی آرتھر اتنی شکستوں کے باوجود کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم اور پی سی بی انتظامیہ کی حمایت کر رہے ہیں۔

مکی آرتھر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم انضمام الحق، کوچز، انتظامیہ اور ٹیم کے کپتان کے خلاف وچ ہنٹ بے انصافی ہے۔ میں جانتا ہوں کہ ہمارے کوچنگ سٹاف اور تمام کھلاڑیوں نے محنت اور بھرپور کوشش کی تھی، اگر کھلاڑیوں کو محنت کرتے دیکھ لیتے تو سب حیران رہ جاتے۔

پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں 270 رنز سکور کیے تھے اور بائولرز نے 9 کھلاریوں کو آئوٹ کیا تھا اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1 وکٹ سے ہار گئے تھے۔ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ افغانستان سے ہار کے بعد والے ماحول سے آج ڈریسنگ روم کا ماحول بالکل بدلا ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے خلاف میچ کے دوران ہمارے کھلاڑیوں کی تمام شعبوں میں کارکردگی اوسط درجے کی تھی۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ہماری بلے بازی بس ٹھیک ہی تھی لیکن بائولرز نے بہت اچھی گیندبازی کا مظاہرہ کیا۔ مجھے ان تمام کھلاڑیوں پر فخر ہے کیونکہ انہوں نے میچ کے اختتام تک بھرپور محنت کی۔
 

wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)
جس قوم کے ساتھ 9 مئی جیسا سانحہ ہو جائے ،
اوناں دیاں کہیڑیاں عیداں تے کیہڑے ورلڈ کپ-😭
 

Sarkash

Chief Minister (5k+ posts)

Nawajja aa gaya hai ab uski nahooosat har jaga nazar aaey ge. Termitenator ki shakal par bhe nashosat baras pari hai is kay inter pass boss ki phati pari hai 🤣 🤣 🤣 🤣 Kanjr much wali sarkaar
 

Young_Blood

Minister (2k+ posts)
Micky Arthor ko kam az kam 2 saal ka waqt dena chahiay, but aik condition per k wo poora saal Team k saath rahe ga, off season b players k saath reh ker un ke behtri k liay coaching karey ga, Micky aik acha coach hai, aur wo players talaash ker k ussey international level tak le janey ke ability rakhta hai, Albatta Morne Morkal ko farig ker dena chahiay, uss ke jagha Abdul Razzaq, ya Mushtaq Ahmed best options hein,, Babar ko as a batsman team mein khilaein, T20 mein Shaheen ko Captain, ODI mein Rizwan ko Captain aur Test mein Sarfaraz ko captain banaein. Haris Rauf, Shadab, M Nawaz, Fakhar Zaman, Imam Ul haq, Salman Ali Aagha ko county, aur domestic cricket khilaein, Saim Ayoub ko as a opener laaein, Azam Khan, Imad Wasim, Shadab, haris rauf, shaheen shah, rizwan, babar, M Wasim Iftikhar, Tahir Tayyab ko T-20 ka hissa banaein..
ODI main aap ko No 4 + 5 + 6 per hard hitters chahiay, uss k liay Iftikhar, Sohaib Maqsood aur Imad Wasim best options hein..
 

Back
Top