بابر اعظم اورمحمد رضوان پرمشتمل ٹی 20 فارمیٹ کی بہترین جوڑی بھارت کیلئےخطرہ

3bar.jpg

رواں برس ٹی 20 فارمیٹ کی سب سے بہترین جوڑی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان پر مشتمل ہے جو ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کیلئے خطرہ بن سکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں ماہ شیڈولڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ٹاکرا ہونے جارہا ہے جس کیلئے بھارتی کرکٹ ایکسپرٹ نے پاکستانی اوپننگ جوڑی کو سب سے بڑا خطرہ قرار دیدیا ہے، دوسری جانب پاکستانی کرکٹ ٹیم بھی بابراعظم اور محمد رضوان پر مشتمل اپنی اوپننگ جوڑی پر انحصار کررہی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق رواں برس ان دونوں نے پاکستان کی جانب سے اوپننگ کرتے ہوئے 56اعشاریہ61 رنز کی ایوریج کے ساتھ مجموعی طور پر736 رنز سکور کیے، رواں برس دوسری کامیاب اوپننگ جوڑی شیکھر دھون اور پارتھیو شاہ پر مشتمل ہے جنہوں نے47اعشاریہ46 کی اوسط سے712 رنز بنائے۔


پاکستان کے ان دونوں بلے بازوں نے ٹی 20 فارمیٹ میں اپنی انفرادی کارکردگی سے بھی حریف ٹیموں کو کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹی 20 فارمیٹ میں تیز ترین2ہزار رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا اور 56 میچز کھیل کر 21 میں ففٹی پلس اسکور بناچکے ہیں۔

دوسری جانب محمد رضوان بھی کسی سے کم نہیں ہیں انہوں نے رواں برس 14 اننگز کھیلیں اور 7 ففٹیز اور 1سنچری اسکور کی ، دونوں کھلاڑیوں کے بطور اوپننگ جوڑی رنز کی اوسط52اعشاریہ1 رنز فی اننگز ہے۔

 

abdlsy

Prime Minister (20k+ posts)
But bhai pakistani bakrae keejoree unreliable hoti hae yaa toe chukka yaa zero purr out thats our history. Thoree bhutt reliabilityjaved or ik mein thee match jeetanae kee buss. Dua kee zaroorat hae
 

Back
Top