
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ایک بار پھر کپتانی چھوڑنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
بابر اعظم نے صرف ون ڈے کی قیادت تک محدود رکھنے پر استعفی دیا جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابراعظم کا استعفی منظور کرلیا۔
بابر اعظم نے قومی ون ڈے ٹیم کپتان سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی توجہ بیٹنگ پر مرکوز کرنا چاہتے ہیں اور فیملی کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں اس لیے ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہو رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1841409405272596957
ذرائع کے مطابق پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن ون ڈے میں بابر اعظم کو بطور کپتان دیکھنا چاہتے تھے، تاہم وہ ٹی 20 فارمیٹ کے لیے نیا کپتان لانے کے خواہشمند تھے ۔
ذرائع نے بتایا کہ گیری کرسٹن نے جولائی میں ہی ٹی 20 کپتان کی تبدیلی کا کہہ دیا تھا اور ان کی بابر اعظم سے اس حوالے سے اسی دوران بات بھی ہوئی تھی۔
https://twitter.com/x/status/1841473326637895739
کنکشن کیمپ کے دوران کوچ گیری کرسٹن انہیں قائل کرتے رہے لیکن بابر اعظم نے پیشکش قبول نہیں کی اور انہوں نے پاکستان ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق بابر اعظم کھلاڑیوں سے دوری ہونے اور قدر نہ ہونے کے باعث کپتانی برقرار رکھنے کے قائل نہیں تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرمناک شکست کے بعد پی سی بی سے کوئی بھی بابر اعظم کے رابطے میں نہیں تھا۔ اس دوران انہیں کسی بھی مشاورتی عمل میں بھی شامل نہیں کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وائٹ بال ٹیم کی قیادت کےلیے محمد رضوان مضبوط امیدوار ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/babab11h1h1.jpg