بابراعظم کا 8 سالہ ننھے مداح کے خط کا جواب، آٹوگراف مانگ لیا

babar-azam-letter-fan1-1-221.jpg


ننھے مداح کا بابراعظم سے والہانہ محبت کا اظہار،کپتان نے آٹوگراف مانگ لیا

تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کی بہترین قیادت کی،سیمی فائنل سے قبل ننھے شائقین کرکٹ نے کپتان بابر اعظم کے نام پیار بھرا خط لکھا اور خوب حوصلہ افزائی کی۔

کپتان بابر اعظم نے ننھے مداح کے خط جواب بھرپور پیار کے ساتھ دے دیا،بابر اعظم جواب دیتے ہوئے ان سے آٹو گراف بھی مانگ لیا،ٹوئٹر پر بابر اعظم نے بچے کا نام لے کر خط لکھنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ٹویٹر پیغام پر بابر اعظم نے لکھا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ اپنے اعتماد اور توجہ سے سب کچھ حاصل کرسکتے ہیں،آپ کو ٹیم کے آٹو گراف ملیں گے لیکن مجھے آپ کا آٹو گراف چاہیے۔

https://twitter.com/x/status/1459581791879184386
بابر اعظم کی جانب سے ننھے شائقین کرکٹ کو پیار بھرا جواب دینے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے،شائقین کا کہنا ہے کہ قومی ہیرو کے ایسے اقدام کرکٹ لوورز کیلئے خوشی کا باعث بنتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ننھے مداح محمد ہارون سوریا کا ایک خط وائرل ہورہا ہے، جس میں ہارون نے قومی ٹیم اور کپتان بابر اعظم سے محبت کا اظہار کیا اور ٹیم کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔

ہارون نے خط میں لکھا کہ میں بھی مستقبل میں پاکستان ٹیم کا کپتان بنوں گا اور آپ کو آپ کی پوری ٹیم کو اپنی ٹیم میں بلاؤں گا پھر ہم فائنل میں پہنچیں گے اور جیتیں گے،ساتھ ہی لکھا تھا کہ تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے،بابر اعظم کے مداح نے درخواست کی تھی کہ ایک کاغذ پر ان کے اور ٹیم کے کھلاڑیوں کے آٹو گراف دلوا کر ان کے گھر بھیجا جائے۔

ایسے بہت سے ننھے شائقین کرکٹ ہیں جو قومی ٹیم سے شدید محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں اور ٹیم کا مورال بڑھاتے ہیں، سیمی فائنل میں شکست کے بعد بھی قومی ٹیم کی حمایت کی اور محبت بھرے پیغامات دیئے۔
 

Back
Top