بابا یہ کون ہے؟ ٹک ٹاک پر عمران خان کے حق میں منفردکمپین

tik1h1h1121.jpg


ٹک ٹاک پر آج کل عمران خان کے حق میں ایک منفرد کمپین چل رہی ہے جس کے پس منظر میں بتایا گیا ہے کہ یہ سال 2050 یا 2060 چل رہا ہے، اس ویڈیو دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ لوگ اپنے بچوں کیساتھ کچراچن رہے ہیں اور ایک بچےکو کچرےسے ایک تصویر ملتی ہے۔

بچہ تصویر اپنے باپ کو دکھاکرکہتا ہے کہ بابا یہ کون ہے؟ اس پر باپ بچے سے تصویر لیتاہے اور اس پر لگا کیچڑ ہاتھ سے صاف کرتا ہے تو یہ تصویر عمران خان کی ہوتی ہے جو آج کل اٹک جیل میں قید ہیں۔

باپ تصویر کو دیکھ کر دکھی ہوجاتا ہے اور دکھی بھری نظروں سے اپنے بچے کو دیکھتا ہے،باقی کچرا چننے والے ساتھی بھی تصویر کو دیکھتے رہتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1695159779860070606

باپ کافی دیر تصویر کو دکھی نظروں سے دیکھتا ہے اور اسکے بعد تصویر کو سینے سے لگاکر آبدیدہ ہوتا ہے اور پھر تصویر کو اپنے تھیلے میں ڈال کر بچے کو لیکر کمزور قدموں سے چلناشروع ہوجاتاہے۔

یہ کمپین ہارون کلیم نامی ایک ٹک ٹاکر نے شروع کی تھی جو عمومی طور پر مزاحیہ ویڈیو بناتاہے۔ اس کمپین کا آئیڈیا یہ تھا کہ 2050 یا 2060 میں جب عمران خان نہیں ہوگا، قوم کا مستقبل کوڑاکرکٹ چن رہا ہوگا ، ان بچوں کو یہ پتہ نہیں ہوگا کہ عمران خان کون تھا اور وہ اپنے والدین سےسوال کریں گے کہ یہ شخص کون تھا اور والدین کے پاس سوائے دکھی ہونے اور رونے دھونے کے کوئی جواب نہیں ہوگا۔




اس پر مختلف ٹک ٹاکرز نے ویڈیوز بنائی ہیں اور ہر ایک نے کوشش کی ہے کہ خوب سے خوب تر ویڈیوز بنائیں۔
https://twitter.com/x/status/1692545432084226384
کسی ٹک ٹاکر نے عمران خان کی یادگار تقریر یا گرفتاری کی ویڈیوکاشاٹ اپنی ویڈیو میں ایڈ کیا ہے تو کسی نے آخر میں پیاز،مرچ کیساتھ روٹی کھاتے ہوئے عمران خان کی تصویر دیکھ کر روتے دکھایا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1695156624791384383
ان ٹاک ٹاک ویڈیوز کولاکھوں افراد نے شئیر کیا جبکہ لائیک اوردیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔
 

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
Hum buzdil loug bas video bana kar rona dhonaa he kar saktey hain. Pakistanis had a chance to demolish this system by standing shoulder to shoulder with Khan, but they rather preferred to keep quite. Abhi aagey daikhoo iss mulk ke saath kya kya jarti hai yeh yazeedi fouj.
 

Kavalier

Chief Minister (5k+ posts)
Hum buzdil loug bas video bana kar rona dhonaa he kar saktey hain. Pakistanis had a chance to demolish this system by standing shoulder to shoulder with Khan, but they rather preferred to keep quite. Abhi aagey daikhoo iss mulk ke saath kya kya jarti hai yeh yazeedi fouj.


Bahi mayn kab say keh raha tha k jo qoum Bhutto jesay leader k liye nhi nikli, yahan tak kay aglon nay ussay maar bhi diya, wo kahan Khan k liye niklaygi aur aik dafa Khan ko paar laga diya tou phir agar nikal bhi aaye tou Khan tou wapis nahi aayega, bus inkay naseeb mayn yehi hay jo yeah ajkal kaat rehay hayn.
 

Back
Top