
رمضان ٹرانسمیشن ہو عامر لیاقت کی آواز نہ گونج رہی ہے، ایسا تو کسی نے سوچا نہیں تھا، ایکسپریس نیوز سے رمضان ٹرانسمیشن کی نشریات کی میزبانی کرنے والے مایاناز میزبان عامر لیاقت حسین کی وفات کے بعد پہلے رمضان المبارک پر ہر کوئی دکھی ہے۔
عامر لیاقت کے بچے بھی افسردہ، عامر اور احمد عامر نے والد کے نام سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کردیا، عامر لیاقت حسین کی پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے دونوں بچوں کی جانب سے لکھے گئے پیغامات کو سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔
عامر لیاقت کے فرزند احمد نے والد کے نام ایک خوبصورت نظم لکھی ہے جس میں انہوں نے والد کے بچھڑ جانے اور انہیں اپنی دعاؤں میں ہمیشہ یاد رکھنے کا تذکرہ کیا ہے۔
دُعائے عامر نے اپنے والد کے رمضان ٹرانسمیشن کے ناظرین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا آپ سب نے مجھے میرے مرحوم والد کے ساتھ ٹیلی ویژن پر بڑا ہوتے دیکھا ہے، اس لیے یہ انتہائی تکلیف دہ ہے کہ یہ والد کے بغیر ہمارا پہلا رمضان ہو گا، والد کو کھونے کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔
دعائے عامر نے ناظرین اور والد کے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ہمیشہ عامر لیاقت حسین کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں،عامر لیاقت حسین 2014 میں ایکسپریس میڈیا گروپ کے ساتھ منسلک ہوئے اور رمضان کی خصوصی ٹرانسمیشن ’پاکستان رمضان‘ کی میزبانی کی ساتھ ہی کئی دیگر پروگرامز کی بھی میزبانی کرتے رہے،معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین 9 جون 2022 کو اپنی رہائش گاہ پر کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ika-dhaaa.jpg